مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں بھارتی جنتا پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر سید ظفر اسلام نے عید ملن پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس دوران پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج پر جانے والے سبھی عازمین حج کے لیے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں اور ہمارے ملک کے نمائندے نے سعودی حکومت سے عازمین کے لیے بہتر انتظامات کرنے کے لیے بات چیت کی ہے۔Syed Zafar Islam On Educational Projects
سید ظفر نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی تعلیم کے انتظامات بہتر بنانے کے لئے کئی منصوبے چلائے اور ان منصوبوں کے ذریعے تعلیم کو فروغ ملا اگر ہم سال 2014 سے پہلے کی بات کریں تو خواتین میں تعلیم کم تھی۔ اگر آج کی بات کی جائے تو خواتین میں تعلیم کے معیار میں اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت کی جانب سے چلائے جا رہے ہیں۔ تعلیمی منصوبوں کا فائدہ ہمیں اٹھانا چاہیے یہ منصوبے عوام کے لیے بنائے گئے ہیں۔ عوام کو منصوبوں کا فائدہ اٹھا کر کامیابی حاصل کرنی چاہیے، کیوں کہ تعلیمی منصوبوں پر حکومت کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے۔ وہیں اقلیتوں کے لئے بھی حکومت نے کئی منصوبے بنائے ہیں جس سے کی اقلیتوں کو فائدہ پہنچ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: ایکسپو مارٹ میں منعقدہ دستکاری میلے کا اختتام