یوگی ادتیہ ناتھ نے ایک انٹریو کے دوران کہا تھا کہ 1947ء میں ہندوستان میں رکنے والوں نے کوئی احسان نہیں کیا ہے۔ اس بیان پر متحدہ خواتین کمیٹی کی سکرٹری اور عیدگاہ میدان میں سی اے اے خلاف احتجاج کررہی فوزیہ عثمانی نے کہاکہ ہم نے یوگی جی پر احسان نہیں بلکہ اپنے وطن عزیز پر احسان کیا ہے کیونکہ ہمیں یہاں کی مٹی سے محبت ہے، ہمارے آبادو اجداد نے اس ملک کے خاطر بے پناہ قربانیاں دیں کیونکہ یہ ہمارا ملک ہے۔
متحدہ خواتین کمیٹی کے میڈیا سیل انچارج مفتی احمد گوڑ نے کہاکہ جو گوڈسے کی آل اولاد ہیں ان پر ہم کیوں احسان کرینگے، وہ بابائے قوم کے قاتل ہیں، انہوں نے مسلمانوں کی وفاداری بتانے کی ضرورت نہیں ہے، یوگی آدتیہ ناتھ کیا سمجھتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے اندر ڈر خوف پیداکرکے راج کرلیں گے، انگریزوں کے طرز پر اب ہم اس ملک کے آئین کو تقسیم نہیں ہونے دینگے، تمام طبقات متحد ہوکر اس گھٹیا ذہنیت کے لوگوں کو اس ملک کے اقتدار سے ہٹائینگے او ر کبھی بیٹھنے بھی نہیں دیں گے۔
پروگرام منتظم ارم عثمانی ے کہاکہ یوگی نے ٹھیک کہاکہ ہم نے ان پر احسان نہیں کیا کیونکہ ہم گوڈسے کے لیے یہاں نہیں رکے تھے بلکہ مہاتماگاندھی کے لیے رکے، اس ملک کے ساتھ رکے اور ہندوستان کی مٹی سے محبت اور ہندو مسلم ایکتا کے لیے رکے تھے۔