ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران خواتین نے بتایا کہ ہم پردے میں رہنے والے ہیں، کبھی بھی سڑکوں پر نہیں آئے لیکن آج شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہمیں سڑکوں پر اترنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ اس احتجاج کو آج پورے 16 دن مکمل ہو گئے ہیں تاہم حکومت کا کوئی بھی نمائندہ ہم سے ملاقات کرنے نہیں آیا۔