شاہین باغ کی طرز پر ریاست اترپردیش کے مرادآباد عیدگاہ میدان میں سینکڑوں خواتین کی جانب سے سی اے اے کے خلاف احتجاج آج تیسرے دن میں داخل ہوگیا اور احتجاجی مظاہرین نے مرکزی حکومت کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔
مرادآباد عیدگاہ میں جاری احتجاج میں شریک مظاہرین سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی۔ خواتین نے بتایا کہ ملک میں بیروزگاری کا مسئلہ بہت اہم ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔
احتجاجی خواتین نے مرکزی حکومت سے سی اے اے سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا۔