نوئیڈا:خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ریلی نکالی گئی تھی جو اتر پردیش کے مرزا پور ضلع کے وندھیاچل دھام سے شروع ہوئی، اور آج نوئیڈا پہنچی جہاں مختلف تھانوں کے علاقوں میں پولیس اہلکاروں نے اس کا شاندار استقبال کیا۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ہیڈ کوارٹر بھارتی سنگھ نے بتایا کہ آج خواتین کو با اختیار بنانے کی ریلی کا آغاز پولیس لائن سورج پور سے کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف تھانوں کے علاقوں سرین فارم، درگا ٹاکیز، ایل جی گول چکر، گریٹر نوئیڈا اتھارٹی، تلپتا، جے پی اسٹیڈیم، گور سٹی، کسان چوک، سیکٹر 70 تیراہا، پولیس اسٹیشن فیز 3 کے سامنے سے ہوتی ہوئی ریلی نوئیڈا ہاٹ پہنچی۔
نوئیڈا سیکٹر 33A۔جہاں سب کا استقبال کیا گیا۔جہاں اے ڈی سی پی شکتی اوستھی، اے سی پی 3 سومیا سنگھ، اے سی پی 2 گنگا پرساد اور آئی ٹی ای گروپ کے مکیش شرما اور آشیش شرما موجود تھے۔ریفریشمنٹ لینے کے بعد ریلی بوٹینیکل گارڈن، سیکٹر 37، سیکٹر 82 کٹ، سیکٹر 144 کٹ کے راستے نوئیڈا زون کے دیگر مقامات کا دورہ کیا اور آج دیر شام واپس پولس لائن سورج پور پہنچی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کمشنر گوتم بدھ نگر لکشمی سنگھ بھی ریلی کے اختتام کے موقع پر پولس لائن سورج پور میں موجود رہی ۔
جیور ٹول پلازہ پر ریلی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جن میں ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ہیڈ کوارٹر بھارتی سنگھ، ڈپٹی کمشنر آف پولیس گریٹر نوئیڈا سعد میاں خان، ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہیڈ کوارٹر وشال پانڈے، ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہیڈ کوارٹر بھارتی سنگھ شامل تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس گریٹر نوئیڈا اشوک کمار، اے سی پی ویمن سیکورٹی ورنیکا سنگھ، پولیس اسٹیشن انچارج جیور منوج کمار، خواتین پولیس اسٹیشن انچارج سریتا سنگھ اور دیگر نے شاندار استقبال کیا۔
مزید پڑھیں:World Theatre Day ورلڈ تھیٹر ڈے کے موقع پر میرٹھ میں بچوں نے ڈرامہ پیش کیا
اس دوران ریلی میں شامل پولیس افسران اور اہلکاروں نے استقبالیہ مقام پر استقبالیہ گیت گا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ استقبال کے بعد یہ ریلی جوار ٹول سے ہوتے ہوئے قصبہ دنکور کے بعد سورج پور میں ریزرو پولیس لائن پہنچی۔ ایڈیشنل ڈی سی پی شکتی اوستھی بتایا کہ اس دوران تمام تھانوں اور ایونٹ کی خاتون کانسٹبل نے 1090 کی تشہیر کے لیے ریلی نکالی جو نوئیڈا کے مختلف زون سے گزرتے ہوئے شام کو واپس سورج پور پولیس لائن پہنچی۔