ضلع بارہ بنکی میں مشن شکتی کے تحت بیٹیوں کو بیدار اور بااختیار بنانے کے لئے گزشتہ 17 اکتوبر سے مختلف پروگرامز منعقد کرائے جا رہے ہیں۔ اسی ترتیب میں بدھ کے روز شہر کے الیتی اسکول عظیم الدین اشرف اسلامیہ انٹر کالج کی طلبہ کے ساتھ خصوصی مباحثہ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں نہ صرف طلبہ کو بیدار کیا گیا بلکہ ان کے تمام شبہات کا حل بھی بتایا گیا۔
اس موقع پر تمام طلبہ کو حکومت کی جانب سے ان کے لئے چلائی جا رہی اسکیمات کے بارے میں بتایا گیا۔ ساتھ ہی انہیں ان کے تحفظ کے لئے بنائی گئی تمام ہاٹ لائن کے بارے میں بتایا گیا کہ ان کا کب اور کیسے استعمال کر خود کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔