ETV Bharat / state

بارہ بنکی: مہنگائی کے خلاف خواتین کانگریس کی مہم کا آغاز - بارہ بنکی میں مہم کا آغاز

یوپی کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی کی ہدایت پر خواتین کانگریس اور یوتھ کانگریس کی جانب سے مہنگائی کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں بارہ بنکی میں تھالی بجا کر ریلی نکالی گئی۔

women congress launches campaign against inflation in barabanki
بارہ بنکی: مہنگائی کے خلاف خواتین کانگریس کی مہم کا آغاز
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 5:52 PM IST

یوپی کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی کی ہدایت پر خواتین کانگریس اور یوتھ کانگریس کی جانب سے مہنگائی کے خلاف مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔
بارہ بنکی میں مہم کا آغاز تھالی بجا کر ریلی نکالنے کے ساتھ ہوا۔ خواتین کانگریس اور یوتھ کانگریس کے کارکنان نے چھایا چوراہا پر واقع پارٹی دفتر سے ایس ڈی ایم دفتر تک ریلی نکالی۔

بارہ بنکی: مہنگائی کے خلاف خواتین کانگریس کی مہم کا آغاز

اس دوران کانگریس کارکنان نے ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف مزید نعرےبازی کی۔ کانگریس کارکنان نے وندے ماترم اور بھارت ماتا کی جے کے بھی نعرے لگائے۔

خواتین کانگریس کی ضلع صدر شبنم وارث نے کہا کہ پیٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہا اضافہ ہمہ جہت مہنگائی کی وجہ ہے۔ اس سے غریب عوام کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔ اس لیے فوراً ان کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں۔
مزید پڑھیں:

مہنگائی کے خلاف یہ مہم 4 سطح پر چلائی جائے گی۔ مہم کے پہلے مرحلے میں بدھ کو خواتین اور یوتھ کانگریس کے کارکنان نے ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں تھالی بجاتے ہوئے ریلی نکالی۔

اس کے بعد 12 تاریخ کو ضلع میں میمورنڈم دیا جائے گا۔ 14 تاریخ کو تمام پیٹرول پمپ پر دستخط مہم ہوگی۔ اس کے بعد 15 تاریخ کو لکھنؤ میں بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.