ETV Bharat / state

ہاتھرس سانحہ: اترپردیش پولیس کے رویہ پر ویمنس کمیشن کا اظہار افسوس - ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی

نیشنل کمیشن فار ویمن نے ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی معاملہ میں متاثرہ لڑکی کی آخری رسومات والدین کی رضامندی کے بغیر انجام دینے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے پولیس سے وضاحت طلب کی ہے۔

women commission sent notice to dgp in hathras case
ہاتھرس سانحہ: اترپردیش پولیس کے رویہ پر ویمنس کمیشن کا اظہار افسوس
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 4:04 PM IST

قومی کمیشن برائے خواتین نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے واقعات معاشرہ میں خواتین کی سنگین حالات کی عکاسی کرتے ہیں۔ کمیشن نے متاثرہ لڑکی کی آدھی رات کے وقت والدین کی اجازت کے بغیر آخری رسومات انجام دینے سے متعلق رپورٹس پر اظہار افسوس کیا۔

ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی معاملہ میں پولیس کے رویہ پر سوال اٹھاتے ہوئے اسٹیٹ ویمن کمیشن نے ڈی جی پی ہتیش چندر اوستھی، آگرہ زون کے اے ڈی جی اور آئی جی آگرہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔

اترپردیش ویمن کمیشن نے ہاتھرس معاملہ میں پولیس کاروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے پولیس رویہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

کمیشن نے ہاتھرس معاملہ میں قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔ کمیشن کی ڈپٹی چیرمین سشما سنگھ نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتارنے کے معاملہ میں پولیس نے وقت رہتے کاروائی نہیں کی اور نہ ہی صحیح سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دلت لڑکی کی شناخت کو چھپایا نہیں گیا، آخری رسومات خاندان کی اجازت کے بغیر ادا کئے گئے اور معاملہ میں انتہائی سست انداز میں کاروائی کی گئی۔

کمیشن نے اس کیس کے سلسلہ میں کوتاہی برتنے والے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی سفارش کی ہے اور اس سلسلہ میں اعلیٰ عہدیداروں کو نوٹس جاری کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.