مدھوبالا نامی خاتون نے جمال کے خلاف اس سلسلے میں مرادآباد کے خاتون پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔ خاتون نے جمال کے علاوہ ان کے بھائی طیب اور والد کے خلاف کئی دفعات کے تحت سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے۔
خاتون کی شکایت کے بعد انہیں ناری نکیتن (متاثرہ خواتین کا ٹھکانہ) بھیج دیا گیا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تقریباً دو ماہ سے مرادآباد میں انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہے تاہم وہ انصاف سے محروم ہے۔
خاتون کے مطابق پورے دن انصاف کے لیے بھٹکنے کے بعد وہ ریلوے اسٹیشن پر رات گزارتی ہے۔ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ شکایت درج ہونے کے بعد بھی پولیس کوئی قانونی کاروائی نہیں کر رہی ہے اور ملزمین آرام سے گھوم رہے ہیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں انصاف نہی مل جاتا اور پولیس ملزمین کو گرفتار نہیں کر لیتی ہے تب تک وہ مرادآباد سے واپس نہیں جائیں گی۔