ETV Bharat / state

Rampur Burqa Controversy: رامپور میں برقعہ پہن کر اسٹیڈیم پہنچیں خواتین کو افسر نے روکا

ضلع رامپور کے کھیل افسر نوین کمار نے شہید اعظم اسپورٹس اسٹیڈیم پہنچیں برقعہ والی خواتین کو اسٹیڈیم سے باہر کر دیا۔ خواتین کے مطابق وہ اپنی بچی کو تیراکی کی تربیت کے لیے داخلہ دلانے اسٹیڈیم پہنچی تھیں۔ Burqa Controversy in Rampur

author img

By

Published : Jun 10, 2022, 3:00 PM IST

Updated : Jun 10, 2022, 3:42 PM IST

رامپور میں برقعہ پہن کر اسٹیڈیم پہنچی خواتین کو افسر نے روکا

رامپور: ریاست اتر پردیش کے ضلع رامپور میں واقع شہید اعظم اسپورٹس اسٹیڈیم میں تین خواتین کو اپنے برقعہ کی وجہ سے کھیل افسر کے منفی رویہ کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین کو برقعہ میں دیکھ کر کھیل افسر نوین کمار نے برقعہ پوش خواتین سے کافی بدزبانی کی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس دوران خواتین کی جانب سے بی جے پی رہنما وسیم خان بھی وہاں پہنچ گئے۔ اس معاملے پر دونوں کے درمیان کافی تکرار ہوئی۔ Uproar Broke Out Over Stopping Burqa Wear Women At Sports Stadium Rampur

دراصل ثنا نام کی خاتون اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ اپنی چار سالہ بیٹی کا تیراکی کی تربیت کے لیے شہید اعظم اسپورٹس اسٹیڈیم میں داخلہ کرنے کے لیے پہنچی تھیں۔ ان تینوں خواتین نے برقعہ پہنا ہوا تھا۔ وہاں موجود کھیل افسر نوین کمار نے کہا کہ 'یہاں برقعہ پہن کر آنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس معاملہ پر ثناء نے کہا کہ وہ سرپرست کے طور پر اپنی بچی کو لے کر اسٹیڈیم پہنچی تھیں اور تینوں خواتین برقعہ پہنی ہوئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کسی کھیل میں حصہ لینے نہیں بلکہ اپنی بچی کو اسٹیڈیم داخلہ دلانے کے لیے لے گئی تھیں۔ اس درمیان کھیل افسر نے ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے حجاب پہننے پر ٹوکا اور بچی کے داخلے کو خارج کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Karnataka Hijab Row: کالج میں حجاب پہننے والی طالبات کے خلاف کارروائی کی جائے گی، بی جے پی رکن اسمبلی

وہیں اپنی غیر ضروری سرگرمیوں کی وجہ سے ہمیشہ تنازعات میں گھرے رہنے والے کھیل افسر نوین کمار نے خواتین پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'خواتین برقعہ پہن کر اصولوں کے خلاف اسٹیڈیم میں داخل ہوئی تھیں اور انہوں نے اسی بات پر انہیں منع کیا جو خواتین کو ناگوار گزرا جس کے بعد میرے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔'

Last Updated : Jun 10, 2022, 3:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.