ETV Bharat / state

رامپور میں خاتون کا قتل، ملزم گرفتار - urdu news

رامپور ضلع کے شہزاد نگر تھانہ علاقے میں ایک خاتون کو اسی کے ایک رشتہِ دار نے گھر سے باہر بلاکر چاقو سے حملہ کر دیا۔ حملہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے علاج کے لئے زخمی خاتون کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں اسے نازک حالت میں بریلی ریفر کر دیا گیا۔ بریلی لے جاتے وقت راستے میں ہی خاتون نے دم توڑ دیا۔

رامپور میں خاتون کا قتل، ملزم گرفتار
رامپور میں خاتون کا قتل، ملزم گرفتار
author img

By

Published : Nov 17, 2021, 10:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں خاتون پر چاقو سے حملہ کر کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل رامپور کے شہزاد نگر تھانہ علاقے کے نوگواں دبکا گاؤں کی رہنے والی 35 سالہ شِوانی گذشتہ رات گھر میں اکیلی تھی۔ شوانی کے بچے کی طبیعت خراب تھی جس کی وجہ سے اس کا شوہر سنیل کمار علاج کرانے کے لئے علی گڑھ گیا ہوا تھا۔

رامپور میں خاتون کا قتل

اسی دوران چمرپورا گاؤں کا رہنے والا شیوانی کا پھوپھی زاد بھائی پروندر نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹا کر شوانی کو گھر سے باہر بلایا۔ وہ جب گھر کے باہر آئی تو پروندر نے اس پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے شوانی بری طرح زخمی ہو گئی اور ملزم واردات کو انجام دیکر فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Hyderpora Encounter: 'ہمارے رشتہ داروں کی لاشیں واپس کرو'

وہیں شیوانی کی آواز سن کر مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ لوگوں نے شوانی کو علاج کے لئے ضلع ہسپتال پہنچایا۔ ضلع ہسپتال کے ڈاکٹرز نے متاثرہ کو بریلی ریفر کر دیا۔ بریلی لے جاتے وقت شیوانی کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.