ETV Bharat / state

Barabanki Murder بارہ بنکی میں خاتون کا گلا ریت کر قتل - بارہ بنکی میں خاتون کا قتل

بارہ بنکی ضلع کے گھگھیٹر تھانہ علاقے میں ایک خاتون کا گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے وقت شوہر اور بچے گھر پر موجود نہیں تھے۔ murder of woman in barabanki

بارہ بنکی میں خاتون کا گلا ریت کر قتل
بارہ بنکی میں خاتون کا گلا ریت کر قتل
author img

By

Published : Jun 6, 2023, 5:20 PM IST

بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے گھگھٹیر علاقے میں چھت پر سو رہی ایک خاتون کا گلا ریت کر قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ باہرپارا گاؤں باشندہ رام پال گذشتہ رات رشتہ داری میں منعقد شادی تقریب میں گیا تھا جبکہ گھر پر موجود دو بچے گاؤں میں منعقد ایک شادی میں چلے گئے تھے۔ گھر پر رام پال کی بیوی رماکانتی(38)اکیلے تھی۔ رات تقریبا ایک بجے رام پال واپس آیا تو دروازہ بند ملا۔ اس درمیان اس کے دونوں بچے بھی آگئے۔ دروازہ نہ کھلنے پر رام پال دروازے کے سامنے پڑی چارپائی پر بچوں کے ساتھ سو گیا۔ آج صبح تقریبا پانچ بجے جب اٹھا پھر بھی دروازہ نہیں کھلا تو پیچھے کی دیوار پر چڑھ کر چھت پر پہنچا۔ چھت پر بیوی رما کانتی کی لاش دیکھ کر چیخ پڑا۔چیخ و پکار سن کر گاؤں والے بھی جمع ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر موقع پرپہنچے ایس پی دنیش کمار سنگھ و کئی تھانوں کی فورس پہنچ گئی۔ ڈاگ اسکواڈ و فیلڈ یونٹ نے بھی موقع پر پہنچ کر چھان بین کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مکمل تفتیش کی، جس کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ایس پی دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ دھار دار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔کچھ سوراغ ملے ہیں جن پر کام کیا جارہ اہے۔ جلد ہی واقعہ کا انکشاف کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Batamaloo Stabbing Case بٹہ مالو قتل معاملہ میں چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی مرکزی ملزم گرفتار، پولیس

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.