ETV Bharat / state

مرزاپور: خاتون کے ساتھ تین ماہ تک اجتماعی جنسی زیادتی - مرزاپور میں خاتون کے ساتھ عصمت دری

مرزاپور کے لال گنج تھانہ علاقہ میں ایک خاتون کے ساتھ تین ماہ تک اجتماعی جنسی زیادتی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

مرزاپور: خاتون کے ساتھ تین ماہ تک اجتماعی عصمت دری

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 10:33 AM IST

اتر پردیش کے ضلع مرزاپور کے لال گنج تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کی خاتون کو اغوا کرنے اور تین ماہ سے جنگل میں یرغمال بنائے رکھنے کے بعد اجتماعی جنسی زیادتی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔

خاتون کی حالت مزید خراب ہونے پر بدمعاشوں نے خاتون کو مارا پیٹا اور اسے مردہ سمجھ کر وہیں چھوڑ دیا۔ جب گاؤں کے چرواہے جنگل میں گئے تو انہوں نے عورت کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھا جس کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

ہوش آنے پر خاتون کو اس کے شوہر کے حوالے کردیا گیا۔ لیکن جب اس کی صحت دوبارہ بگڑ گئی تو ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لیے اسے ڈسٹرکٹ سرکل ہسپتال ریفر کردیا۔

وہیں اس معاملے پر جب کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو کنبہ کے افراد نے وزیر اعلیٰ پورٹل پر اس کی شکایت کی تب جاکر پولیس سرگرم ہوئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ منڈالی نے ہسپتال پہنچ کر متاثرہ سے واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: اٹاوہ: خاتون سپاہی کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں ایک گرفتار

بتایا جاتا ہے کہ 'یہ خاتون یکم مارچ سے لاپتہ ہے۔ جس کے بعد اس کے شوہر نے لال گنج پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کا معاملہ درج کرایا۔ 7 جون کو خاتون پٹیہرا علاقے میں بے ہوش پائی گئی۔ چرواہوں کی اطلاع پر پولیس نے اسے نامعلوم کے طور پر پٹیہرا پی ایس سی میں داخل کرایا۔ جب اسے ہوش آیا تو اس سے معلومات لی گئیں۔ شناخت ہونے کے بعد اس کے شوہر کو بلا کر اسے گھر بھیج دیا گیا۔

متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ 'یکم مارچ کو گاؤں کا ایک نوجوان اسے کار میں بٹھاکر جنگل میں لے گیا اور اسے یرغمال بنالیا۔ اس کے ساتھ تین اور لوگ بھی تھے۔

خواتین تھانہ انچارج سیما سنگھ نے کہا کہ 'شوہر نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس پورے معاملے میں ایس پی اجے کمار نے کہا کہ 'متاثرہ خاتون جنسی زیادتی کا الزام لگارہی ہے۔ جس کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔ جب کہ ملزم کے خلاف کیس درج کرکے کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.