ETV Bharat / state

آگرہ: خاتون سمیت تین بچوں کا بے رحمانہ قتل - آگرہ ای ٹی وی بھارت خبر

اترپردیش کے ضلع آگرہ میں ایک دلخراش معامہ سامنے آیا جہاں ایک خاتون اور اس کے تین بچوں کا بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔

بے رحمانہ قتل
بے رحمانہ قتل
author img

By

Published : Jul 22, 2021, 1:54 PM IST

آگرہ کے کوتوالی تھانہ حلقہ میںِ دلخراش معاملہ سامنے ٓایا ہے جہاں ایک خاتون اور اس کے تین بچوں کا قتل کر دیا گیا۔

اس واقعہ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بھیج کر معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و دھشت کا ماحول ہے۔ معاملہ تھانہ کوتوالی کے کوچہ سادھو رام کا ہے۔

تھانہ کوتوالی علاقہ کوچہ سادھورام میں گذشتہ پانچ سالوں سے ریکھا راٹھور نام خاتون مقیم تھیں۔ ریکھا اپنے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے ساتھ رہتی تھی۔

دو سال قبل ہی ریکھا کو اس کے خاوند نے طلاق دیا تھا۔

پڑوسیوں کے مطابق ریکھا اور اس کے تینوں بچے علاقہ میں کسی سے زیادہ میل جول نہیں رکھتے تھے۔

آج صبح جب پڑوسیوں نے ریکھا کے مکان میں غیر معمولی چہل پہل دیکھا تو انہیں شک ہوا۔

اس دوران ریکھا اور اس کے تینوں بچے کی لاشیں خون میں نہائی ہوئی تھیں جس کے بعد پڑوسیوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی­۔

پولیس کی فرانسک ٹیم اور ڈاگ اسکوارڈ موقع پر پہنچ کر اہم سراغ جٹانے میں مصرو ف ہیں ۔اس کے علاوہ پولیس ریکھا کے رشتہ داروں اور پڑوسیوں سے معلومات حاصل کررہی ہے۔ تا کہ معاملہ کا اصل سراغ مل سکے۔

مزید پڑھیں:ارریہ: حاملہ خاتون سمیت تین بچوں کے قتل کی گراونڈ رپورٹ

فی الحال پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.