پولس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ بستی ضلع کے سونہا علاقے کے رہنے والے دیناناتھ کی 23 سالہ بیٹی سروج گپتا کی شادی ایک سال پہلے رام پور گرنٹ کے مجرا بازار ہاتا کے رہنے والے مایارام کے ساتھ ہوئی تھی۔
سروج کے مائیکے والوں کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سسرال والے مزید جہیز کا مطالبہ کرکے اسے پریشان کررہے تھے۔ مطالبہ پوری نہ ہونے پر سسرال والوں نے سنیچر کو سروج کو قتل کرکے اس کی لاش کو جلادیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں دیناناتھ کی تحریری شکایت پرسروج کے شوہر مایارام، ساس مالتی اور دیور بھلر کے خلاف جہیز قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سے سسرال والے فرار ہیں۔ پولس ان کو تلاش کررہی ہے۔
جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر شادی شدہ خاتون کا قتل - crime in Up
اترپردیش کے بلرام پور ضلع کے سعد اللہ نگر علاقے میں سسرال والوں نے جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر شادی شدہ خاتون کو قتل کرکے اس کی لاش کو جلادیا، مائیکے والوں کی تحریری شکایت پر سسرال والوں پر جہیز قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔