ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور میں گذشتہ رات 7 نئے کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس تصدیق کے بعد ضلع بجنور کے مختلف تھانہ علاقوں میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ ان تمام افراد کو گذشتہ رات ہلدور کے قرنطین مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔
بجنور کے نور پور میں 2، نہٹور 3، نجیب آباد 1 اور افضل گڑھ 1 کورونا مریض پوئے گئے۔ ضلع میں پائے جانے والے ان 7 افراد کے تمام اہل خانہ کو ضلع انتظامیہ نے قرنطین کر دیا ہے۔
وہیں ضلع انتظامیہ نے ان لوگوں کے گاؤں کے ایک کلومیٹر کے دائرے کو سیل کردیا ہے۔ ان گاؤں کے اندر نہ کوئی جائے گا اور نہ کوئے باہر نکلیں گا۔
سی ایم او وجئے کمار یادو نے بتایا کہ 'ان لوگوں کے ساتھ رابطے میں آنے والے دوسرے افراد کے بارے میں بھی معلوم کیا جارہا ہے۔ ان لوگوں کو بھی قرنطین کیا جائے گا۔ ایک ہفتہ میں ہی بجنور میں مریضوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔