ETV Bharat / state

کورونا کے ساتھ اب بلیک فنگس کا خطرہ - black fungus

گوتم بودھ نگر محکمہ صحت نے نوئیڈا کے سیکٹر 30 میں واقع ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بلیک فنگس کے علاج کے لئے ایک کلینک کی شروعات کی ہے۔ کلینک میں ابھی تک بلیک فنگس کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں بلیک فنگس کے 10 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

now the threat of black fungus_vis_up_noida_upur10010
کورونا کے ساتھ اب بلیک فنگس کا خطرہ
author img

By

Published : May 22, 2021, 4:06 PM IST

ابھی کورونا سے نکل بھی نہیں پائے تھے کہ اب گوتم بودھ نگر نوئیڈا میں بلیک فنگس کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس کے بعد گوتم بودھ نگر محکمہ صحت نے نوئیڈا کے سیکٹر 30 میں واقع ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بلیک فنگس کے علاج کے لئے ایک کلینک کی شروعات کی ہے۔

کلینک میں ابھی تک بلیک فنگس کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں بلیک فنگس کے 10 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن میں سے کچھ کی موت بھی ہوگئی ہے۔ اس کے بعد گوتم بودھ نگر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

گوتم بودھ نگر کے ایک ہیلتھ آفیسر کے مطابق ضلع میں بلیک فنگس کے بہت سے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد بلیک فنگس کے علاج کے لئے نوئیڈا کے ضلع ہسپتال میں کلینک شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کلینک میں 3 ڈاکٹروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ جو بلیک فنگس کے مریضوں کا علاج کریں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس وائرس کا شکار زیادہ تر وہ لوگ ہیں۔ وہ جو کورونا کے شکار تھے۔میوکورمی کوسس نامی مولڈس کے ایک گروپ کی وجہ سے بلیک فنگس ہوتا ہے، جو پورے قدرتی ماحول میں پائے جاتے ہیں۔ یہ اکثر ہڈیوں، پھیپھڑوں، جلد اور دماغ کو متاثر کرتا ہے۔

یہ بنیادی طور پر ان لوگوں کو متاثر کرتا ہے جو دوسری بیماریوں کے لئے دوائیں لے رہے ہیں۔ خاص طور پر ذیا بیطس ماحولیاتی پیتھو جینز سے لڑنے کی صلاحیت کو کم کرتا ہے۔ اس سے متاثرہ افراد کے سائنس یا پھیپھڑوں کے اندر فنگل اسپرم منتقل ہو جاتے ہیں۔ اس کی علامات میں، بخار، سر درد،کھانسی، سانس پھولنا، خون کی الٹی اور بدلی ہوئی ذہنی کیفیت شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.