جن جن گاؤں میں شراب کی بوتلیں بہہ کر پہونچی تھیں وہاں لوٹ مچ گئی۔ پولیس نے شراب کی بوتلیں ضبط کر لیں اور لوگوں سے اس شراب کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کی۔
زیدپور اسمبلی حلقے میں کے پنچپوروا، موہنا اور نینہ مئو میں نہر میں بہتی شراب کی بوتلیں ملنے سے افرا تفری مچ گئی۔
گاؤں والے شراب کی بوتلیں لوٹنے میں مصروف ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہونچی اور بوتلوں کو اپنے قبضے میں لی۔
ضابطہ اخلاق نافذ ہونے اور شراب کے نقلی یا زہریلی ہونے کے امکانات کی وجہ سے پولیس تحقیقات میں مصروف ہوگئی۔ پولیس لوگوں کو بیدار کر رہی ہے کہ وہ اس شراب کو نہ پئیں کیوں کہ یہ زہریلی شراب ہو سکتی ہے۔
فی الحال پولیس شراب کہاں سے اور کیسے آئی اس کی تحقیقات کررہی ہے۔