ETV Bharat / state

اقتدارمیں آنے پر شہری ترمیمی بل پرروک لگائیں گے:راہل - کانگریس صدر

کانگریس پارٹی صدرراہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ کسی بھی حالت میں شہریت ترمیمی بل (سی اے بی)کو پھر سے پارلیمنٹ میں پیش نہیں ہونے دیا جائےگا۔

راہل
author img

By

Published : Apr 3, 2019, 8:29 PM IST

راہل گاندھی نے ایک عوامی جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’میں لمبے وقت تک تقریر نہیں کرناچاہتا اور اب وقت آگیا ہے کہ جب سی اے بی پر روک لگادی جائے، شمال مشرق کے مفادات کے پیش نظر یہ دوبارہ نہیں آئےگا۔‘‘

راہل گاندھی نے وعدہ کیا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ شمال مشرقی ریاستوں کے خصوصی زمرے کے درجے کو فوری طورپر بحال کردیاجائےگا اور شمال مشرقی صنعتی پالیسی پھر سے نافذ ہوگی۔

گاندھی نے این ڈی اے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جےپی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور وزیراعظم نریندرمودی ایک نظریے کو پورے ملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں،وہ ایک طے نظریے پر عمل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ آپ کی ثقافت، روایت کا احترام کرتے ہیں۔ کانگریس آپ کی ثقافت کا دفاع کرے گی۔ کانگریس کے انتخابی منشور میں اسے اہمیت دی گئی ہے۔

گاندھی نے کہا کہ اگر کانگریس 2019 میں اقتدار میں آتی ہے تو غریبوں کے کھاتے میں 72000روپے سالانہ پہنچانے کے اپنے وعدے کو پورا کریں گے اور ایک سال کے اندر سبھی سرکاری خالی عہدوں کو بھر دیا جائےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.