ETV Bharat / state

Future of The Radio کیا ریڈیو مستقبل میں بھی سنہرے دور میں ہوگا؟

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 1:29 PM IST

ہر برس 13 فروری کو عالمی یوم ریڈیو منایا جاتا ہے۔ رواں برس بھی پوری دنیا میں عالمی یوم ریڈیو پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر ریڈیو سے وابستہ ان افراد کو خراج عقیدت پیش کی گئی جنہوں نے اس کے استحکام میں اہم خدمات انجام دی ہے۔ ریڈیو کا ماضی اگرچہ سنہرے دور سے گزرا ہے لیکن موجودہ دور میں یہ کئی چیلینجز کا سامنا کر رہا ہے۔ ایک زمانہ تھا جب نشریاتی اداروں میں ریڈیو بنیادی کردار ادا کررہا تھا لیکن ٹیکنالوجی، ٹی وی اور ڈیجیٹل کے دور میں بھی ریڈیو کی اہمیت کم نہیں ہوئی ہے۔Future of The Radio

Etv Bharat
Etv Bharat
Future of The Radio

لکھنو: ریڈیو کے لیے تقریبا تیس برس سے زائد خدمات انجام دے چکے پرتل جوشی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈیو نے نہ صرف سماجی تانے بانے کو ایک دھاگے میں پرویا ہے بلکہ سماجی مسائل، کسانوں کی تعمیر و ترقی اور زبان کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی زندگی کی صحت سے لے کر کسانوں کی خوشحالی، کلاسیکل میوزک کے تحفظ میں جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔

جوشی بتاتے ہیں کہ موجودہ دور میں بھی ریڈیو کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنا کی ماضی میں تھی، موجودہ دور میں اگرچہ ریڈیو کے تقاضے اور اس کے سامعین مختلف ہوگئے ہیں تاہم ریڈیو ابھی بھی اسی اثر انداز طریقہ سے عوام تک پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ریڈیو کا سنہرا دور یوگا بس اس کی ہیئت بدل جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مستقل میں وزول ریڈیو کی صورت ہوگی جس میں اینکر کی ویڈیو ہوگی اسے کافی مقبولیت حاصل ہوگی۔

مزید پڑھیں: ٹیکنالوجی کے اس دور میں ریڈیو کی اہمیت و افادیت آج بھی برقرار

واضح رہے کہ بھارت میں ریڈیو براڈ کاسٹ کی ابتدا 1920ء میں ہوئی۔ ریڈیو کا پہلا پروگرام ریڈیو کلب آف بامبے نے 1923 میں نشر کیا، اس کے بعد 1927 میں ممبئی اور کلکتہ میں نشریاتی سروس کا آغاز ہوا جس کے بعد حکومت نے اس پر قبضہ کرلیا اور انڈین براڈ کاسٹنگ سروس کے نام سے شروع کیا، بعد میں اسی کا نام آل انڈیا ریڈیو کا نام رکھا گیا جسے اب آکاش وانی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.