ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے مجسٹریٹ کے دفتر پر نیو منڈی کے علاقے شیوپوری کی رہائشی خاتون سویتا نے اپنے شوہر کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو ایک درخواست سونپا۔ انہوں ںے کہا کہ اُن کے شوہر پروین کمار ولد ستیپال گورنمنٹ انٹر کالج مظفر نگر میں چپراسی کی پوسٹ پر کام کرتے ہیں۔
، 13 دسمبر کو صبح 10 بجے سے ، اپنا ایکٹیوا اور اپنا موبائل اور موبائل لے کر کسی ضرورت سے گھر سے بارہر گئے تاہم آج تک وہ واپس نہیں آئے۔ انہیں تمام ممکنہ جگہ پر تلاش کیا گیا لیکن تا حال کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
اس سلسلہ میں انہوں نے مظفر نگر کے تھانہ نئی مندی میں گمشدگی کی رپوٹ بھی درج کرائی ہے۔
ان کی اہلیہ سویتا کا کہنا ہے کہ گاؤں کے آس پاس بہت سے گاؤں ہیں جہاں انہیں تلاش کیا گیا لیکن انکا کہیں بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ شوہر کے لاپتہ ہونے سے وہ اور ان کے بچّے اُن کے لواحقین کافی پریشان ہیں۔