غازی آباد: کروا چوتھ کے دن نوجوان کو اپنی گرل فرینڈ کے لیے چپکے سے شاپنگ کرانا مہنگا پڑ گیا۔ پیچھے سے پہنچی مشتعل بیوی نے بازار میں چپل برسا کر شوہر کے سر سے محبت کا بھوت اتار دیا۔ اس کے ساتھ ہی اس نے شوہر کی گرل فرینڈ کی بھی سخت خبر لے لی۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزم شوہر کو حراست میں لے لیا۔ Wife Beat her Husband in Noida on Karva Chauth
یہ بھی پڑھیں:
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کو امن کی خلاف ورزی (امن کو خراب کرنے کی کوشش) پر چالان کیا گیا ہے جب کہ اس کی گرل فرینڈ کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ہے۔ سیہانی گیٹ تھانہ علاقہ کی رہنے والی اس خاتون کی شادی وجے نگر کے رہنے والے ایک نوجوان سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد دونوں کے خیالات نہیں ملتے تھے اور چھوٹے موٹے معاملات پر گھریلو جھگڑے ہوتے تھے۔ معاملہ بڑھتا دیکھ کر دونوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا اور کیس عدالت میں داخل کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ نوجوان کا غیر قانونی تعلق ایک خاتون سے ہے۔ کروا چوتھ کے دن، وہ اپنی شادی شدہ گرل فرینڈ کو خریداری کے لیے تراب نگر بازار لے گیا۔ اس کی بیوی کو اس بات کا علم ہوا۔ پھر کیا تھا وہ برہم ہو کر موقع پر پہنچی اور دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ میں کروا چوتھ کا چاند دکھاتی ہوں، یہ کہہ کر وہ ان پر ٹوٹ پڑی۔
نوجوان کی بیوی نے ہنگامہ شروع کردیا اور دن میں کروا چوتھ کا چاند دکھانے کی بات کرتے ہوئے اس نے شوہر اور اس کی گرل فرینڈ پر چپلوں کی بارش شروع کر دی، جس سے دکانداروں اور بازار میں موجود لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس موقع پر پہنچی اور تینوں کو اپنے ساتھ لے گئی۔ سٹی کوتوال امیت کمار کھاری نے بتایا کہ شوہر کو امن کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا ہے جب کہ اس کی گرل فرینڈ کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ہے۔