ETV Bharat / state

مئو: خاتون کاشتکار اپنی فصلوں کو تباہ کیوں کر رہی ہیں؟

لاک ڈاؤن کے دوران کاشتکاروں کو فصلوں کا مناسب دام نہ ملنے سے سخت خسارہ اٹھانا پڑ رہا ہے۔

مئو: خاتون کاشتکار فصل جڑ سے اکھاڑ پر مجبور کیوں؟

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 7:20 PM IST

سبزی کاشتکاروں کی فصل جو پہلے دیگر شہروں میں بہتر قیمت پر فروخت ہوتی تھیں اب کھیتوں میں ہی پڑی رہ گئی۔

مئو ضلع کی خاتون کاشتکار بھی فصل کا واجب دام نہ ملنے کی وجہ سے اپنی تیار فصل جڑ سے اکھاڑ رہی ہیں۔ گاؤں پنچایت ہرداس پور کی چندر کلا اور سمیع النساء گزشتہ کئی سالوں سے بٹائی پر کاشتکاری کرتی ہیں۔ اس سے ہونے والے منافع سے ان خواتین کے گھر کا خرچ چلتا ہے۔

مئو: خاتون کاشتکار فصل جڑ سے اکھاڑ پر مجبور کیوں؟

لیکن اس مرتبہ لاک ڈاؤن میں پابندی کی وجہ سے سبزیاں بنارس اور غازی پور جیسی بڑی منڈیوں میں نہیں پہنچ پائیں۔ چندرکلا اور سمیع النساء کو اپنی تیار ہری مرچ کی فصل اونے پونے دام میں فروخت کرنی پڑ رہی ہے۔ ان خواتین کے سامنے اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ ہری مرچ کا پودھا تیار ہونے کے بعد دو سے تین سالوں تک پھل دیتا ہے۔

لاگت زیادہ اور قیمت کم لگنے کی وجہ سے ان خاتون کاشتکاروں کو خسارے کا سودا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہری مرچ کی کھڑی فصل اکھاڑ کر یہ کسی زیادہ منافہ بخش فصل کی بوآئی کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اپنی نقصان کی بھرپائی کے لیے یہ حکومت سے راحت کی امید لگا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.