ETV Bharat / state

اگر شبنم کو پھانسی ہوتی ہے تو کون ہوگا اس کی جائیداد کا وارث؟

اپنے ہی گھر کے 7 افراد کے قتل معاملہ میں شبنم کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے لیکن یہ بات بھی زیر بحث ہے کہ شبنم کو پھانسی دینے کے بعد اس کے والدین کی جائیداد کا وارث کون ہوگا؟

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 10:34 PM IST

Updated : Feb 23, 2021, 10:48 PM IST

Shabnam
Shabnam

اترپردیش کے ضلع رامپور کی جیل میں قید امروہہ کے باون کھیڑی گاؤں کی شبنم کو قتل کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ تاہم فی الوقت پھانسی موخر کر دی گئی ہے۔

قانونی معاملوں کے ماہر ایڈووکیٹ ذہیب رسول خان سے گفتگو

ایسے میں اہم سوال یہ ہے کہ شبنم کے والدین نے جو جائیداد چھوڑی ہے اس کا وارث کون ہوگا؟ شبنم، اس کا بیٹا یا کوئی اور؟

انہیں تمام سوالات کے جواب جاننے کے لیے ای ٹی وی بھارت نے ایڈووکیٹ ذہیب رسول خان سے گفتگو کی۔

ضلع امروہہ کا باون کھیڑی گاؤں ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگیا ہے۔ دراصل 14 اور 14 اپریل 2008 کی شب میں اپنے ہی کنبہ کے سات افراد کو اپنے عاشق کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی شبنم کو عدالت نے سزائے موت سنائی ہے جبکہ سزا پر نظر ثانی کی اپیل کو صدر جمہوریہ نے بھی ایک بار خارج کر دیا ہے۔

اس کے بعد شبنم کا 8 سالہ بیٹا تاج بھی مسلسل میڈیا میں آکر صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سے ماں کے لیے رحم کی درخواستیں کر رہا ہے۔

اس لیے شبنم کو پھانسی دی جائے گی یا نہیں دی جائے گی۔ ابھی تک حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ شبنم کے والدین یا بھائی بہن کوئی اس دنیا میں نہیں ہیں۔ صرف شبنم اور اس کا بیٹا ہی ہے اور اگر شبنم کو پھانسی ہوتی ہے تو سوال اٹھتا ہے کہ والدین کی چھوڑی ہوئی ملکیت کس کو ملے گی؟

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران قانونی معاملوں کے ماہر ایڈووکیٹ ذہیب رسول خان نے کہا کہ جس بڑے جرم کی قصوروار شبنم پائی گئی ہے شرعی قانون ایسے لوگوں کو وراثت سے بے دخل کرنے کا حکم دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قانون بھی شریعت لاء کی روشنی میں ہی فیصلہ دے گا اس لئے عین ممکن ہے کہ اب شبنم کے والدین کی ملکیت کے وارثین شبنم کے دیگر رشتہ دار، جیسے چچا، بھتیجے وغیرہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شبنم کا بیٹا بھی اس لیے اپنے نانا کی ملکیت کا وارث نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ شبنم کے جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد دنیا میں آیا ہے۔

بہرحال ایک جانب شبنم اتنے بڑے جرم کی قصوروار قرار دی گئی ہے اور دوسری جانب اس کا آٹھ سالہ معصوم بیٹا تاج ماں کی زندگی بخشنے کے لیے مسلسل رحم کی اپیل کر رہا ہے۔ اس سے ملک بھر کی نگاہیں صدر جمہوریہ ہند کی جانب لگی ہوئی ہیں کہ کیا وہ شبنم کو معاف کرنے کا حکم نامہ جاری کریں گے یا نہیں۔

Last Updated : Feb 23, 2021, 10:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.