اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کی زیدپور اسمبلی Uttar Pradesh Assembly elections 2022 نشست نے ملک کو رفیع احمد قدوائی، محسنہ قدوائی اور بینی پرساد ورما جیسے بڑے رہنما دیئے ہیں۔ لیکن اس دفعہ کے اسمبلی انتخابات میں وہاں کا مقابلہ چہار رخی ہو گیا ہے۔
زیدپور اسمبلی حلقہ میں کل 388065 ووٹرس ہیں جن میں تقریباً 85 ہزار ورما، 70 ہزار مسلم، 70 ہزار راوت، 42 ہزار گوتم، 30 ہزار سورن ووٹر ہیں۔ موجودہ وقت میں یہاں سے سماجوادی پارٹی کے گورو کمار راوت رکن اسمبلی ہیں۔
انہوں نے 2019 میں ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے امبریش راوت کو شکست دی تھی، تقریباً ڈھائی برس کی کار مدت میں ان کے خلاف اینٹی انکمبینسی ہے لیکن وہ پر اطمینان ہیں کہ انہیں تمام طبقات کی حمایت حاصل ہوگی۔ وہیں بی جے پی نے ایک دفعہ پھر آمبریش راوت پر اعتماد ظاہر کیا ہے وہ یوگی اور مودی کی شبیہہ پر اپنی فتح کا دعویٰ کر رہے Who Will be Winner of Zaidpur Assembly Seat ہیں۔
وہیں زیدپور اسمبلی نشست پر کانگریس بھی مضبوطی کے ساتھ میدان میں ہے، کانگریس نے یہاں سے تنج پنیا کو امیدوار بنایا ہے، وہ مسلسل 5 برس سے زیدپور میں کام کر رہے ہیں اس لیے انہیں یہاں کے مسلم، گوتم اور کرمی برادری سے امیدیں وابستہ ہے۔
مزید پڑھیں:
وہیں بی ایس پی نے یہاں سے خاتون امیدوار اتارا ہے جو گوتم برادری سے ہے وہ یہاں گوتم برادر اور مسلمانوں میں سیندھماری کرسکتی ہے یہاں اے آئی ایم آئی ایم نے بھی امیدوار اتارا ہے، مانا جا رہا ہے کہ وہ مسلمانوں میں سیندھ ماری کرسکتے ہیں۔
زیدپور میں ورما فیصلہ کن صورتحال میں ہیں۔ اس نشست پر ورما اور مسلمانوں کی حمایت جس کو حاصل ہوگی وہ کامیاب ہوگا، 2019 کے ضمنی انتخابات میں گورو راوت کی کامیابی کے پیچھے بھی یہی وجہ رہی تھی۔