علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے آڈیٹوریم میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ لینے والے طلبہ نے روایتی سفید کوٹ پہن کر جشن White Coat Ceremon at AMU منایا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ایم بی بی ایس MBBS, BDS students at AMU اور بی ڈی ایس کورسز میں داخلہ لینے والے طلبا کو مبارکباد دی اور کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کے انتظامیہ اور یہاں کے اساتذہ آپ کے کتنے مشکور ہیں کہ آپ نے ایک ایسا راستہ چنا ہے جس پر چل کر آپ بہت سی زندگیوں کو چھونا چاہتے ہیں، بہت سے لوگوں کو خوشیاں دینا چاہتے ہیں اور بہت سے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے این ایم سی کو حال ہی میں این آئی آر ایف کے ذریعے ملک کے بہترین 15 میڈیکل کالجوں میں شامل کیا گیا اور ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج (زیڈ اے ڈی سی) کو بھی ٹاپ ڈینٹل کالج کا درجہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ نے ملک کے اعلی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں پری کلینیکل اسٹڈی سے کلینیکل ہیلتھ سائنسز میں مہارت حاصل کرنے کا ادارہ کیا ہےڈ
پروفیسر منصور نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ طب اور دندان سازی کے پیشہ کا تعلق مریضوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سے کاموں سے ہے جو آپ بطور ہیلتھ ورکر کر سکتے ہیں۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ مریض اور اس کے خاندان کے ساتھ مریض کی حالت اور علاج کے بارے میں درست معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے پوری طرح ایماندار رہیں۔
طلباء کو 'ہیپوکرئیٹ اوتھ' (Hippocratic Oath) دلاتے ہوئے، فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر راکیش بھارگو نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ بیماریوں کا اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق علاج کریں، مریض کی رازداری برقرار رکھیں اور اگلی نسل کو طب کے راز سکھائیں۔ انہوں نے طلبہ کو اپنے مقصد کے لئے سنجیدہ ہونے کی ترغیب دی۔ پروفیسر بھارگوا نے بھی خطبہ استقبالیہ پیش MBBS, BDS students at AMU کیا۔
جے این ایم سی کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ دو سال کے کووڈ وبا کے بعد ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے نئے طلباء آخر کار اپنی وائٹ کوٹ تقریب منا رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ جی این ایم سی اور زیڈ اے ڈی سی میں برسوں کا تجربہ آپ کو صحت کی دیکھ بھال کے چلینجوں کا موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرے گا۔