ETV Bharat / state

Haj 2023 بنارس کے ڈھائی ہزار عازمین کس ائیرلانز سے جدہ کیلئے روانہ ہوں گے؟ - گوفرسٹ ایئر لائن

گو فرسٹ ائیر لائن کی سروس بند ہونے کے بعد بنارس سے 25 سو عازمین حج کس ائیرلائنز سے روانہ ہوں گے، اس حوالے سے ابھی تک شش و پنچ برقرار ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 12, 2023, 12:50 PM IST

بنارس کے 25 سو عازمین کس ائیرلانز سے روانہ ہوں گے۔۔۔؟

لکھنؤ: حج کمیٹی آف انڈیا نے سرکلر جاری کرکے اتر پردیش میں دو انبارگیشن پوائنٹ بنایا ہے۔ اترپردیش کے عازمین حج لکھنؤ اور بنارس سے پرواز کریں گے۔ حج کمیٹی نے بنارس سے جانے والے عازمین کے لیے سرکلر جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بنارس سے عازمین گو فرسٹ ائیر لائن سے جدہ کے لیے روانہ ہوں گے لیکن اس ائیر لائن کی سروس بند ہو چکی ہے یہ دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے ایسے میں بنارس سے جانے والے 25 سو عازمین حج کس ایئرلائن سے جائیں گے ابھی تک حج کمیٹی آف انڈیا نے واضح نہیں کیا ہے۔ جبکہ عازمین کی پہلی پرواز 21 مئی کو ہے۔

بنارس کے رہائشی و اقلیتی کمیشن کے رکن حیدر چاند عباس نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کاشی سے کعبہ جانے کی روایت قدیم ہے اور بنارس وزیر اعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ بھی ہے وہاں حاجیوں کے لیے کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی گوفرسٹ ایئر لائن سے حج کمیٹی آف انڈیا نے بنارس کے عازمین حج کو جانے کے لیے اعلان کیا تھا لیکن اب اس کی سروس بند ہو چکی ہے لہذا اس معاملے کا حل نکال لیا جائے گا لیکن عازمین حج کے مابین پریشانی اور کشمکش کی کیفیت ضرور ہے۔ وہ تمام لوگ جو مشرقی اترپردیش کے بنارس سے پرواز کریں گے ان کے لیے ابھی شش و پنج کی کیفیت برقرار ہے۔ آنے والے 12 مئی کو ریاستی حج کمیٹی اور محکمہ کے افسران کی بنارس میں حج کی سہولیات اور دیگر تمام امور پر اہم میٹنگ ہوگی جس میں گو فرسٹ کے افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے اور ان سے بھی اس معاملے پر بات چیت کرکے کوئی حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

وہیں پسماندہ سماج کے اہم ذمہ دار مولانا الیاس ندوی نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کو واضح کرنا چاہیے کی وارانسی سے جانے والے عازمین کس ائیر لائن سے جائیں گے اتنے کم مدت میں اگر کسی ایئرلائن سے معاہدہ بھی ہوتا ہے تو کرائے کی کیا صورتحال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حاجیوں کو اب تک یہ پتا نہیں کہ ان کو کب جانا ہے کیسے تیاری کریں تمام چیزیں ابھی واضح نہیں ہوئی ہے۔ جو ریاستی حج کمیٹی اور مرکزی حج کمیٹی کی ناکامی ہے۔ ریاستی حج کمیٹی کے سیکریٹری ایس پی تیواری نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے ایک سرکلر جاری کرکے گو فرسٹ ائیر لائن سے بنارس کے عازمین کو جانے کا اعلان کیا تھا اس کے بعد سے اب تک کوئی سرکلر جاری نہیں ہوا ہے ابھی تک گو فرسٹ ایئر لائن سے جانے فیصلہ برقرار ہے۔ ہو سکتا ہے کی میٹنگ میں اس حوالے سے بات چیت کرکے کوئی حل تلاش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Haj 2023 حج کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں میٹنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.