ETV Bharat / state

بنارس کے بنکرز یوپی کے بجٹ سے کیا امید کر رہے ہیں؟

author img

By

Published : Feb 21, 2021, 10:32 PM IST

اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت اپنی مدت کار کا آخری بجٹ 22 فروری کو پیش کرے گی۔ اس بجٹ کو ریاست کے عوام کافی امیدوں سے دیکھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس کے بنکرز کی اس بجٹ سے خاص امیدیں وابستہ ہیں۔

what expectations of varanasi weavers from up budget
بنارس کے بنکر یوپی کے بجٹ سے کیا امید کر رہے ہیں؟

بنارس میں بنکر رہنما حاجی سردار مقبول حسن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لاک ڈاؤن میں بنکروں کا کاروبار تقریباً نو مہینے سے زائد بند رہا، اس درمیان انہیں شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ گھر چلانے کے لیے کسی نے عارضی طور پر سبزی فروخت کی، کسی نے چائے بیچا تو کسی نے پرچون کی دکان کرلی۔

دیکھیں ویڈیو

غرض یہ کہ بنارس کے بنکر اس قدر پریشان تھے کہ گھر چلانے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے تھے، جس سے ان کی روزمرہ کی زندگی کسی طرح سے چلتی رہے۔ اب جب یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت آخری بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے تو اس سے یہی امید کی جا رہی ہے کہ بنکروں کے لیے خاص راحت پیکج کا اعلان کیا جائے۔

جی ایس ٹی میں تخفیف کی جائے، ذری اور دھاگے میں بھی رعایت کی جائے، بجلی کو کم سے کم فلیٹ پر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بنکرز کی تو بہت سی امیدیں ہیں لیکن ہر بجٹ پیش ہونے کے بعد مایوسی ہی ہاتھ لگتی ہے اور اس بار بھی کوئی خاص امید نہیں ہے۔

سماجی کارکن بنکروں کے رہنما حاجی رحمۃ اللہ نے بتایا کہ آزادی کے بعد سے بنارس کا بنکر آس و حسرت کی زندگی گزار رہا ہے۔ کاروبار بند ہونے کی وجہ سے بنارس کے ہزاروں بنکرز دیگر ریاستوں میں روزگار حاصل کرنے کے لئے گئے ہیں، بنارسی ساڑھی کا کاروبار نہ چلنے کی وجہ سے حالات ناگفتہ بہ ہیں۔ آنے والے دنوں میں بنارس کا روایتی کاروبار بھی موت اور زیست کے کشمکش میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:

شبنم کے بیٹے نے رامپور جیل پہنچ کر اپنی ماں سے ملاقات کی

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش حکومت بنکروں کے لیے کوئی بھی اسکیم نہ بنائے صرف ان کو فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کرے تاکہ وہ اپنی زندگی باآسانی گزار سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.