سرسید احمد خان کے یوم پیدائش کے موقع پر مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف پروگرام منعقد کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے سر سید نگر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بانی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سر سید احمد خان کے 204 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پروگرام منعقد کیا گیا۔
سر سید احمد خاں سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ہر سال بڑے پیمانے پر پروگرام منعقد کیا جاتا ہے لیکن اس بار کووڈ 19 کے پیش نظر پروگرام کو منعقد کرنے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے اس پروگرام کو محدود لوگوں کے ساتھ ہی منعقد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سر سید کے یوم پیدائش پر ہیلتھ کیمپ کے ساتھ کھانے کے پیکٹس کی تقسیم
پروگرام میں موجود سبھی لوگوں نے سر سید احمد خاں کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ سوسائٹی کے صدر محمد عابد نے کہا کہ سر سید احمد خاں نے ہمیشہ تعلیم کو فروغ دیا۔ ان کے نقش قدم پر چل کر سوسائٹی نے 51 غریب بچوں کو تعلیم دلانے کے لئے گود لیا ہے۔ سوسائٹی ان بچوں کو فری تعلیم دلائے گی۔