ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کانگریس پارٹی کے آر ٹی آئی محکمہ کے نو منتخب ضلع صدر ضیاء الرحمٰن کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ کانگریس کارکنان نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاکر خوشیاں منائیں۔
ضیاء الرحمٰن نے کہا کہ 'وہ عوام کے تمام چھوٹے بڑے مسئلے آر ٹی آئی کے ذریعہ اٹھاکر کانگریس پارٹی کو مضبوط کرتے رہیں گے۔'
واضح ہوکہ ضیاء الرحمٰن لمبے وقفے سے کانگریس پارٹی سے منسلک رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل شہر کمیٹی اور اقلیتی محکمہ میں ضلع صدر رہ چکے ہیں۔
کانگریس کے سابق رکن پارلیمان اور پارٹی کے قومی ترجمان پی ایل پنیا نے بھی ضیاء الرحمٰن کا استقبال کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پرینکا گاندھی کے دوسرے روز کے پروگرامس رد
پی ایل پنیا نے کہا کہ 'ضیاء الرحمٰن کو اہم محکمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ آر ٹی آئی کو کانگریس پارٹی نے بنایا تھا۔ حکومت کی ناکامیوں کو جاننے کا یہ ایک اہم ہتھیار ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'آج جب ہم اپوزیشن میں ہیں تو ہم اس کا استعمال حکومت کی بدعنوانی اور دیگر معلومات کو حاصل کرنے میں کریں گے۔'