جامعہ گروپ آف ایجوکیشن کے چیئرمین مولانا انوار احمد قاسمی کی قیادت میں شہر کے محلہ سپاہ میں واقع مدرسہ جامعہ مومنۃ للبنات مدر عائشہ چلڈرن اکیڈمی کے احاطے میں اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے صدر افتخار احمد جاوید کو ریاستی وزیر منتخب کیے جانے اور ضلع میں پہلے آمد پر ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
استقبالیہ تقریب کا افتتاح قاری شفیق استاد مدر عائشہ چلڈرن اکیڈمی نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب صدر افتخار احمد جاوید نے بتایا کہ تین روز قبل ہی انہوں نے مدرسہ بورڈ کے صدر کا عہدہ سنبھالا ہے آئندہ جو بھی مناسب ہوگا وہ مدارس کی حالت کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
مدارس کی جدید کاری کے تعلق سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی حکومت سے اس سمت میں مناسب اور صحیح اقدامات کرنے کا مطالبہ کریں گے اور مدارس کے مفاد کے لیے جد وجہد کریں گے۔
اس موقع سے منعقدہ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر ابو اکرم نے کی۔ آخر میں جامعہ گروپ آف ایجوکیشن کے چیئرمین مولانا انوار احمد قاسمی نے گلدستہ اور مومینٹو پیش کرکے افتخار احمد جاوید کا استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: لکھنؤ: حکومت کی عدم توجہی سے تاریخی عمارتیں خستہ حال
تقریب میں بنیادی طور پر ضلعی اقلیتی افسر کملیش کمار موریہ، راشد کمال، بی جے پی اقلیتی ضلعی صدر معراج حیدر، انصار احمد خان، نیئر اقبال، مسیح الزماں خان، ابو عبیدہ، انوارالحق گڈو، ابوذر شیخ، بادشاہ ایڈووکیٹ، محمد اعظم خان، کمال اعظمی، آصف محبوب وغیرہ شامل رہے۔