ETV Bharat / state

'بنکر ایک ہفتے میں فلیٹ ریٹ پر بجلی کا بل جمع کر سکیں گے '

راما رمن نے کہا کہ 31 جولائی تک فلیٹ ریٹ بجلی بل کے سلسلے میں حکومت پوری سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اس سلسلے میں ایک ہفتے کا وقت درکار ہے یعنی آئندہ منگل تک بجلی محکمہ کو سرکار کا حکم نامہ پہنچ جائے گا جس کے بعد بنکر 31 جولائی تک فلیٹ ریٹ پر بجلی کا بل جمع کرسکیں گے۔

'Bunkers will be able to pay electricity bills at a flat rate in a week'
'بنکر ایک ہفتے میں فلیٹ ریٹ پر بجلی کا بل جمع کر سکیں گے '
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 4:04 PM IST

ریاست اترپردیش میں ایک طویل مدت سے بنکر اپنے بجلی مسائل کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں اس سلسلے میں ایک ستمبر کو ریاست گیر ہڑتال بھی ہوئی تھی، جس کے بعد حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنکروں کو 31 جولائی تک فلیٹ ریٹ پر بل جمع کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

'بنکر ایک ہفتے میں فلیٹ ریٹ پر بجلی کا بل جمع کر سکیں گے '

ایک ماہ گزر جانے کے بعد حکومت کی جانب سے کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا جس سے کبیدہ خاطر ہو کر بنکر دوبارہ ہڑتال کی تیاری کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں میں ای ٹی وی بھارت کے رپورٹر خورشید احمد نے لکھنؤ میں تعینات محکمہ ہینڈلوم کے اعلی افسر راما رمن سے فون پر گفتگو کر کے 31 جولائی تک فلیٹ ریٹ پر بجلی بل جمع کرنے کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

راما رمن نے کہا کہ 31 جولائی تک فلیٹ ریٹ بجلی بل کے سلسلے میں حکومت پوری سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اس سلسلے میں ایک ہفتے کا وقت درکار ہے یعنی آئندہ منگل تک بجلی محکمہ کو سرکار کا حکم نامہ پہنچ جائے گا جس کے بعد بنکر 31 جولائی تک فلیٹ ریٹ پر بجلی کا بل جمع کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی مسلسل جاری ہے، اس میں وقت لگ رہا ہے ایسے میں غیر اطمینانی کی کوئی بات نہیں ہے، بنکر صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور آنے والے وقت میں جلد ہی حکم نامہ بھیج دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پوری تیاری ہو چکی ہے۔ کیبینٹ تک فائل جانے میں وقت لگ رہا ہے امید ہے کہ ایک ہفتے میں یہ کام مکمل ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.