خاص طور سے ای ٹی وی بھارت اردو نے لاک ڈاؤن کے ایام سے ہی بنکروں کے مسائل پر مسلسل رپورٹنگ کی اور بنارس کے بنکر کے حالات کو عوام کے سامنے عوام اور حکومت کے سامنے اجاگر کیا۔
جس کا احساس بنارس کے بنکر برادران کو روز اول سے تھا۔ فلیٹ ریٹ پر بجلی کے مطالبے میں ای ٹی وی بھارت نے خصوصی کوریج کیا، جس پر حکومت نے بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے ان کے مسائل کو حل کیا ہے۔
چودہوں کے سردار مقبول حسن اشرفی کے نمائندے اسلم انصاری نے ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ، 'لاک ڈاؤن کے بعد جس طریقے سے بنکروں کے حالات ہوگئے تھے کوئی سبزی بیچ رہا تھا، کوئی پاورلوم کو بیچ رہا تھا کوئی قرض لے رہا تھا، کوئی اپنے زیورات کو گروی رکھ رہا تھا۔
مزید پڑھیں:
اترپردیش حکومت نے بنکروں کا مطالبہ مانا، کل سے ہڑتال ختم
ان تمام مسائل کو ای ٹی وی بھی بھارت نے خصوصی توجہ دے کر کے حکومت اور عوام کے سامنے پیش کیا، یہی وجہ ہے کہ آج بنکروں نے جو جدوجہد کیا اس میں کامیابی ملی ہے اور ای ٹی وی بھارت اردو کا خصوصی شکریہ ادا کر رہا ہوں۔