ETV Bharat / state

مئو: بجلی سپلائی کی خراب صورتحال، بنکر کاروبار پر منفی اثر - اردو نیوز مئو

مئو ضلع میں بجلی کی خراب صورتحال سے بنکروں کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔ بنکروں کا مطالبہ ہے کہ بجلی سپلائی کی صورت حال بہتر کی جائے، جس سے ان کا کاروبار متاثر نا ہو۔

weaver's business affected due to not proper power supply in mau
بجلی سپلائی کی خراب صورتحال، بنکر کاروبار پر منفی اثر
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 7:44 PM IST

مئو ضلع کی شناخت بنکر صنعت کے اہم مراکز میں ہوتی ہے۔ ضلع کے بیشتر قصبے بنکروں کی کثیر آبادی پر مشتمل ہیں۔ مئو میں ابتدائی دور سے نصب ہینڈلوم کی جگہ اب پاور لوم نے لے لی ہے۔ پاور لوم صنعت کے لئے بجلی کی بہتر سپلائی نہایت ضروری ہے، لیکن گزشتہ کچھ ماہ سے مئو ضلع کے چھوٹے قصبوں میں بجلی سپلائی بے حد ناقص ہو گئی ہے۔ اس کا براہ راست اثر بنکروں کے کاروبار پر ہو رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مئو ضلع کے محمد آباد گوہنا، ادری ٹاؤن ایریا، خیرآباد، گھوسی سمیت تقریباً ایک درجن قصبوں میں بنکروں کی کثیر آبادی مقیم ہے۔ یہاں بنکر کا کاروبار بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے۔

بنکروں کے کاروبار کی بہتری پر ہی یہاں کے باشندوں کی آمدنی منحصر ہے۔ بجلی کی خراب صورتحال سے یہاں کے بنکروں کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

مقامی بنکروں کی عام شکایت ہے کہ 12 گھنٹے سے بھی کم وقت کے لئے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ کہیں کہیں پر تو صرف آٹھ سے دس گھنٹے ہی بجلی میسر ہو رہی ہے۔ یہ بجلی سپلائی بھی متواتر نہیں مل رہی ہے۔ ان حالات سے بنکر کافی پریشان ہیں۔

weaver's business affected due to not proper power supply in mau
بنکر کاروبار پر منفی اثر

خاص طور پر بنکروں کا نوجوان طبقہ جو کہ اپنے کاروبار کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتا ہے، زیادہ پریشان ہیں۔ جس کے لئے بنکروں کا کاروبار ہی معاشی تنگی سے نجات پانے کا واحد ذریعہ ہے۔

مزید پڑھیں: غازی پور: تاریخی مدرسہ مالی بحران کا شکار، تعلیمی سیشن بھی بند

بنکر حکومت سے بجلی فراہمی کو بہتر بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن حالات جوں کے توں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.