ETV Bharat / state

بیا پرندوں کی سہیلیا گاؤں میں آمد - بیا نہایت چھوٹا پرندہ ہے

ریاست اترپریش کے ضلع بارہ بنکی کے سہیلیا گاؤں میں کئی برسوں کے بعد بیا پرندوں کی آمد ہوئی ہے۔ یہاں کے جنگلی علاقوں میں بیا نے کافی تعداد میں گھونسلے بنائے ہیں۔ جو لوگوں کو اپنی جانب راغب کر رہے ہیں۔

بیا پرندوں کی سہیلیا گاؤں میں آمد
author img

By

Published : Aug 27, 2019, 12:52 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:01 AM IST

ماحولیات کے لیے کام کرنے والے لوگ اسے ماحولیات کے لیے بہتر بتا رہے ہیں۔

بارہ بنکی شہر سے چار کلومیٹر کی دوری پر واقع سہیلیا گاؤں کے ویران جنگل ان دنوں بیا پرندوں کی چہچاہٹ سے گلزار ہیں۔

بیا پرندے کی خاصیت اس کا گھونسلہ ہے۔ وہ اپنی چونچ سے جھوپڑے نما گھونسلہ بناتی ہے۔ گھونسلہ ببول کی کٹیلی جھاڑیوں میں اس مضبوطی سے بناتی ہے کہ اس پر ہوا اور پانی کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ کافی برسوں کے بعد یہ دلکش گھونسلے دیکھنے کو ملے ہیں۔ جسے دیکھ کر گاؤں کے لوگ کافی خوش ہیں۔

بیا نہایت چھوٹا پرندہ ہے۔ لیکن اسے قدرت نے کئی طرح کی صلاحیت اور سمجھ بخشی ہے۔ یہ بارش کے موسم میں انڈے اور بچے دیتی ہے۔ اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے وہ گھونسلہ پانی سے گھرے پیڑ پر بناتی ہے۔ بچے ہونے بعد وہ یہاں سے چلی جاتی ہے۔

بیا پرندوں کی سہیلیا گاؤں میں آمد

بیا کو قدرت نے یہ صلاحیت بخشی ہے کہ وہ اپنی چونچ سے ایسا گھونسلہ بناتی ہیں جو ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ اس کا گھونسلہ دور سے ایک دم کوئی جھوپڑے سا نظر آتا ہے۔ گھونسلے کے نچلے حصے میں ایک جھولا ڈال دیتی ہے جس پر اس کے بچے جھول سکتے ہیں۔ ان گھونسلوں کی خوبصورتی کے لوگ قائل ہیں۔ بیا کے جانے کے بعد لوگ ان گھونسلوں کو اپنے گھر پر سجانے کے لیے لے جاتے ہیں۔

کئی برس بعد سہلیا گاؤں میں بیا پرندوں کا آنا ماحولیات کے لیے کام کرنے والے بہتر مان رہے ہیں، لیکن ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے رہنے اور ٹھہرنے کے لیے بہتر انتظامات کیے جانے چاہیے تاکہ ان کا تحفظ ہو سکے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 11:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.