ETV Bharat / state

موسم نے لی انگڑائی، کہیں بوندہ باندی تو کہیں بھاری بارش کے آثار - محکمہ موسمیات

اترپردیش میں مانسون کی دستک کے دوران محکمہ موسمیات نے تقریبا پوری ریاست میں اگلے 24گھنٹوں میں بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ اگلے ہفتے تک جاری رہنے کے آثار ہیں۔

کہیں بھاری بارش کے آثار
کہیں بھاری بارش کے آثار
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 10:02 PM IST

ریاست کے کئی علاقوں میں بوندہ باندی سے موسم ہفتہ کو سارا دن خوشنما بنا رہا۔ اس دوران کچھ علاقوں میں آسمان میں بادلوں کے یکجا ہونے سے دھوپ،چھاؤں کا کھیل چلتا رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لکھنؤ سمیت ریاست کے کئی علاقوں میں اگلے 24گھنٹوں میں بارش کے آثار ہیں۔ اس دوران کچھ علاقوں میں تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ بارش کے قیاس ہیں۔

محکمہ کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ کم سے کم 16جون تک جاری رہنے کا امکان ہے حالانکہ اس دوران درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی اور حبس بھری گرمی لوگوں کو پریشان کرے گی۔ موسم میں آئی اس تبدیلی سے دیہی علاقوں کے باشندوں میں کافی جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔ کسان موسم کے رخ کو بھانپتے ہوئے اپنے کنبے کے ساتھ کھیتوں کو تیار کرنے میں مشغول ہوگئے ہیں۔

طے شدہ وقت سے قبل مانسون کے آنے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے شہری علاقوں میں پانی ٹھہراؤ کے زیادہ معاملے دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔کیونکہ کانپور سمیت کئی شہروں نہروں میں جمع سلٹ اور گندگی کو ہٹایا نہیں جاسکا ہے وہیں نالوں کی صفائی کا کام بھی شروع نہیں ہوسکا ہے۔ کانپور کے گوند نگر علاقے میں سی ٹی آئی کے نزدیک نہر میں کوڑے کے سڑنے سے کافی براحال ہے۔جس سے متعدی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ مزید سنگین ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.