ETV Bharat / state

'سنی سینٹرل بورڈ اپنے موقف پر قائم ' - We are still on own stand: Sunni Central Waqf

سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر فاروقی نے نے بابری مسجد فیصلے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ وہ اب بھی اپنے موقف پر قائم ہیں۔

ہم اپنے موقف پر قائم ہیں
author img

By

Published : Nov 18, 2019, 7:31 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ سپریم کورٹ میں ہم نظرثانی کی درخواست نہیں کریں گے، کیونکہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ہمارے لیے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ہی حرف آخرہوگا۔

ہم اپنے موقف پر قائم ہیں

بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ ہم نظرثانی کی درخواست داخل نہیں کررہے ہیں کیونکہ ہم پہلے سے ہی کہتے چلے آرہے ہیں کہ ہم سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کریں گے چاہے وہ ہمارے حق میں آئے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اسٹینڈ کو اب چیلنجکرنا ہمارے لحاظ سے مناسب نہیں ہے، لہذا ہم اپنے موقف پر اب بھی قائم ہیں۔

انہوں نے اشاروں میں کہا کہ ہمارے علاوہ کچھ اور فریق بھی ہیں جو نظرثانی کی درخواست داخل نہیں کررہے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب اقبال انصاری نے میڈیا سے کہا تھا کہ ہمارے لیے سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی آخری ہے، ہمیں ریویو پٹیشن کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کا جہاں تک سوال ہے تو انہیں قانونی حق حاصل ہے، وہ اسی کا استعمال کرنے جارہے ہیں اور ایسے ہی بقیہ فریقین کو بھی حق حاصل ہے، لیکن ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔

بورڈ کا جو نظریہ سامنے آئے گا، اُس کے بعد ہی ہم وضاحت کریں گے اور طے کریں گے کہ کورٹ کے فیصلے کے حساب سے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ جس پر قانونی رائے بھی لی جارہی ہے۔

اُس کے بعد اس پورے معاملات کو بورڈ کی میٹنگ میں رکھیں گے اور بورڈ ہی طے کرےگی کہ اس پر آگے کیا کرنا ہے، اس پر اپنی ذاتی رائے نہیں رکھ سکتا۔

چیئرمین مسٹر فاروقی نے کہا کہ یہ بالکل درست ہے کہ ہم مسجد کو کسی دوسرے زمین سے ایکسچینج نہیں کرسکتے۔

اب چونکہ فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے، لہٰذا ہم اس پر قانونی رائے لے رہے ہیں۔

اگر قانونی رائے میں یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ ہمیں زمین لینا ہے تو ہم اس بات کو بورڈ کے سامنے رکھیں گے اور تبھی فیصلہ ہوگا۔

ہم مسلم پرسنل لا بورڈ کا اور اُن کی رائے کا احترام کرتے ہیں، لیکن بورڈ کی میٹنگ میں فیصلہ ہوگا کہ ہمیں زمین لینا ہے یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.