اتر پردیش کے نوئیڈا میں اس وقت حالات معمول پر نہیں ہیں۔ ضلع میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی بڑی غفلت سامنے آئی ہے۔
نوئیڈا کے سیکٹر 30 میں واقع سپر اسپیشلٹی ضلع اسپتال کی پارکنگ میں مسلسل پانی گر رہا ہے۔جس سے لوگوں کو شدید دشواریاں در پیش ہیں۔ سرکاری اور ضلع اسپتال ہونے کے باعث یہاں ڈینگو سے متاثرہ اور دیگر مریض بڑی تعداد میں زیر علاج ہیں۔
ایسے میں پورے ضلع میں صفائی اور مچھروں کو ختم کرنے کی مہم کی بات کہی جا رہی ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ ڈینگو سے لڑنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔لیکن جہاں سب سے زیادہ ضرورت ہے وہاں ایسا کوئی بندوبست اور تیاری نہیں ہے۔ سرکاری اسپتال ہونے اور ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے کے باوجود سپر اسپیشلیٹی اسپتال کی پارکنگ میں مسلسل پانی گر رہا ہے۔
ایسے میں گوتم بدھ نگر ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی تیاری پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔ اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ضلعی محکمہ صحت ڈینگی سے لڑنے کے لیے کس قدر الرٹ ہے۔
یہ بھئی پڑھیں: نوئیڈا میں ڈینگی سے حالات ابتر، سماج وادی پارٹی کی فاگنگ مہم
لوگوں کا کہنا ہے کہ اسپتال کے تہہ خانے کی پارکنگ چاروں طرف پانی سے بھرا ہوا ہے۔ اب اگر محکمہ صحت اپنے ہی ہسپتال میں صفائی اور لیکیج کا مسئلہ حل نہیں کرا سکتا تو دوسرے ہسپتالوں کی بات تو دور کی بات ہے۔