ETV Bharat / state

بارش کا پانی جمع ہونے سے عوام مشکلات سے دوچار - بارش کا پانی جمع

مرکزی حکومت نے ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کو سمارٹ سٹی زمرے میں رکھا ہے لیکن سمارٹ ہونے کے نام پر ایک بھی ترقیاتی کام ایسا نہیں ہوا ہے، جس کی بنیاد پر اس شہر کو سمارٹ کہا جا سکے۔

بارش کا پانی جمع ہونے سے عوام مشکلات سے دوچار

author img

By

Published : Jul 30, 2020, 8:50 AM IST

ان دنوں بارش کا موسم ہے اور محض کچھ منٹ کی بارش میں شہر کے تمام علاقوں میں اتنا پانی جمع ہو جاتا ہے کہ اسکی نکاسی میں کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔

بارش کا پانی جمع ہونے سے عوام مشکلات سے دوچار

اترپردیش کے بریلی شہر کے خاص محلّوں میں شمار ہونے والے بہاری پور، سودا گران، درگاہ اعلیٰ حضرت جانے والی سڑک، ملوک پور، بجریا، نالا روڈ، جُگّن کی سڑک، جسولی، سٹی روڈ، پوروا ببّن خاں ایسی مسلم اقلیتی بستیاں اور ان علاقوں کے اطراف میں بارش کا پانی جمع ہو جاتا ہے جسے یہاں سے نکلنے میں بہت وقت لگتا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق پانی جمع ہونے کی وجہ سے راہگیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خاص طور پر ملوکپور علاقے میں تین سے چار فیٹ پانی جمع ہو جانے کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں بھی پانی جمع ہو جاتا ہے۔

دکانوں میں بارش کا پانی آنے کی وجہ سے دکاندار کا تقصان بھی ہوتا ہے۔

شہر کے اعظم نگر علاقے میں سیور لائن بچھانے کا کام چل رہا ہے۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ کام گزشتہ چار مہینے سے جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے پہلے یہاں سیور لائن بچھانے کا کام شروع کیا گیا تھا۔ لیکن طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود کام مکمل نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے مقامی باشندوں کو کافی پریشانی ہوتی ہے۔

شہر کے متعدد محلّوں میں محکمہ واٹر کارپوریشن نے سڑک کھودکر سیور لائن بچھانے کا کام شروع کیا ہے۔ لیکن ایک علاقے کی لائن مکمل کرنے سے پہلے ہی دوسرے علاقے کی سیور لائن کے لیئے سڑک کھود ڈالی ہے۔ جسکی وجہ سے تمام علاقوں میں پانی جمع ہونے کا مسئلہ شہر کی سب سے بڑی پریشانی ہے۔

بریلی میونسپل کارپوریشن اس مسئلہ کو جلدی حل کرنے کا دعوٰی کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.