مدھیہ پردیش میں بارش کی وجہ سے بریا پور باندھ سے کین اور ماتا ٹیلہ باندھ سے بیتوا ندیوں میں پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے جمنا اور نرورا اور کانپور بیراج سے چھوڑے جانے کی وجہ سے گنگا کے آبی سطح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
محکمہ سینچائی کے ایگزیکٹو انجینئر برجیش کمار نے بتایا کہ گنگا کے آبی سطح پیر کی صبح پھاپھا مئو میں 74.32 میٹر، چھت ناگ میں 63.60 میٹر اور نینی میں جمنا84.16 میٹر درج کیا گیا ہے، جب کہ اتوار کو اسی وقت بالترتیب 83.78 میٹر، 83.04 میٹر اور 83.64 میٹر درج کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ندیوں کے آبی سطح دو سے تین سینٹی میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ رات تک گنگا اور جمنا خطرے کے نشان کو عبور کرجائے گا ۔ اوریا میں جمنا خطرے کے نشان سے ایک میٹر70 سینٹر میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔
شہر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کل 31 شور بنائے گئے ہیں، جن میں سے چار میں ابھی تک 210 لوگوں کو پہنچایا جاچکا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی پہنچ گئی ہے۔ ٹیمیں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر پہنچا رہی ہیں۔
دونوں ندیوں کے آبی سطح میں اضافے سے داراگنج، چھوٹا بھگاڑا، چانپور، سلوری، شوکٹی، تیلیر گنج، مہدوری، رسول آباد، بیلی گاؤں، بریلی کچھار، راجپور، نیوادا، گوس ناگر کیرالہ باغ، نینی، جھوسی، پھاپھا مئو وغیرہ نشیبی علاقوں میں بنے مکانات میں پانی گھس گیا ہے۔
کسانوں کی کئی ایکڑ کھڑی فصل بھی سیلاب کی زد میں ہے۔