ETV Bharat / state

وسیم رضوی کی ملک میں شیعہ سنی فساد کرانے کی کوشش: کشش وارثی - Kashish Warsi

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی جانب سے نیا قرآن شریف لکھے جانے اور اس قرآن شریف کو وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر نئے قرآن شریف کو مدرسوں میں نافذ کرنے کے مطالبہ پر مسلمانوں میں سخت ناراضگی ہے۔ صوفی اسلامی بورڈ کے قومی صدر کشش وارثی نے کہا کہ اس طرح کا بیان دے کر رضوی ملک کے اندر مسلکی فساد کرانا چاہتے ہیں، سرکار اسے سخت سے سخت سزا دے۔

up_mur_01_khas Baat_pekg_upur10006
وسیم رضوی ملک میں شیعہ سنی فساد کرانا چاہتا ہے: کشش وارثی
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 10:55 AM IST

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی جانب سے نیا قرآن شریف لکھے جانے اور اس قرآن شریف کو وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر نئے قرآن شریف کو مدرسوں میں نافذ کرنے کی مانگ کے بعد لگاتار ملک بھر سے ردعمل آ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں صوفی اسلامی بورڈ کے قومی سیکرٹری کشش وارثی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی اس طرح کی بیان بازی کر کے شیعہ اور سنی کے بیچ فساد کرانا چاہتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو
مرحوم مولانا کلب صادق کا ذکر کرتے ہوئے کشش وارثی نے کہا کہ مولانا کلب صادق صاحب نے ہمیشہ شیعہ اور سنی کو ایک ساتھ لانے اور آپس میں اتحاد قائم کرنے پر زور دیا لیکن اس کامیابی کو ناکام بنانے کے لیے وسیم رضوی لگاتار اس طرح کی بیان بازی کر رہے ہیں۔ ہم وزیراعظم نریندر مودی سے گزارش کرتے ہیں کہ ایسے انسان کے اوپر این ایس اے لگایا جائے اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش شیعہ وقف کے الیکشن میں آخر کار وسیم رضوی کو اتنے ووٹ کہاں سے ملے اس معاملے کی بھی جانچ ہونی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.