ETV Bharat / state

سہارنپور: نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی، ویڈیو وائرل

سہارنپور کے جنک پوری علاقے کے وارڈ نمبر5 کی کاؤنسلر کے شوہر واجد علی کی غنڈہ گردی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ واجد علی نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر سر عام ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر شدید طور سے زخمی کر دیا۔ نوجوان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ward councillor's husband beaten a youth in saharanpur, video viral
نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی، ویڈیو وائرل
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 12:54 PM IST

سہارنپور کے تھانہ جنگ پر علاقے میں دہرادون روڈ پر واقع وارڈ نمبر 5 میں ایک نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملہ کا تعلق وارڈ کی کاؤنسلر عائشہ کے شوہر محمد واجد سے بتایا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

پولیس کے مطابق واجد کے بھائی اور گاؤں میں ہی رہنے والے اکرم کے ساتھ ساتھ کسی بات پر کہا سنی ہو گئی تھی۔

جس کے بعد عبدالواجد اس کے بھائی منتظر نے اکرم کو گھیر لیا اور سر راہ اکرم کو کو پیٹ کر لہو لوہان کر دیا۔ اس دوران بچانے کے لیے آئے لوگوں کے ساتھ بھی مارپیٹ کی گئی۔

اکرم کے گھر والوں نے اس کو نازک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا۔ اسی دوران کسی شخص نے اس مار پیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

یہ معاملہ پولیس افسران کے علم میں آنے پر پولیس حرکت میں آئی۔ اکرم کے اہل خانہ کی جانب سے کاؤنسلر کے شوہر عبدالواجد اس کے بھائی منتظر اور واحد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے واجد اور منتظر کو گرفتار کرلیا اور تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

مدرسہ بورڈ میں چیئرمین نہ ہونے سے کام متاثر

سی او درگا پرساد تواری نے بتایا کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.