وقف جائیداد کی نگرانی نہیں ہو نے سے ان پر غیر قانونی قبضہ کرنے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔
اوقاف کو تحفظ فراہم کرنے کا کوئی انتظام حکومتی سطح پر نہیں کیا گیا ہے۔ وقف جائیداد پر تعمیرات صاف طور پر نظر آ رہی ہیں۔
مئو میں اوقاف کی تقریباً بارہ ہزار جائیدادیں ہیں۔
محکمہ اوقاف کے افسر نے ان غیر قانونی قبضے کو ہٹانے کے لیے اعظم گڑھ سے وقف انسپکٹر کو طلب کرنے کی بات کہہ رہے ہیں جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔
اوقاف کی جائیداد پر ناجائز قبضے سے لوگ کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر وقف انسپکٹر کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔