ETV Bharat / state

بلند شہر میں انعامی بدمعاش گرفتار - 20ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش گرفتار

اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے اورنگ آباد علاقے میں پولیس نے تصادم کے بعد ایک 20 ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔

up police
up police
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 9:41 PM IST

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے کہا کہ 'اورنگ آباد پولیس نے جمعرات کی رات پولیس کے ساتھ ہوئے تصادم میں ایک 20 ہزار روپئے کے انعامی گینگسٹر راجیندر کو گرفتار کیا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر اورنگ آباد پولیس نے عید گاہ روڈ پر واقع ملزم کو تصادم کے بعد گرفتار کر لیا۔ وہ خان پور علاقے کے نگلی گاؤں کا رہنے والا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا ایک منظم گروہ ہے جو مالی فائدے کے لئے عوام کو پریشان کرتا ہے۔ اورنگ آباد پولیس نے اس کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی تھی۔ وہ کافی دنوں سے پولیس کو مطلوب چل رہا تھا۔

پولیس نے اس کی گرفتاری پر 20 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.