کے کے بڑلا فاؤنڈیشن نے مسز شرما کو ان کے ناول 'کاغذ کی ناؤ' کے لئے یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ساہتیہ اکیڈمی کے سابق صدر اور مشہور مصنف ڈاکٹر وشوناتھ پرساد تواری کی صدارت میں قائم سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ 10 برسوں میں شائع کتابوں میں بہترین شاہکار 'کاغذ کی ناؤ' کو قرار دیا ہے۔ اس ایوارڈ میں چار لاکھ کی رقم، توصیفی سند اور مومنٹو شامل ہے۔
فاؤنڈیشن کے ڈائرکٹر سریش رتوپرنا کی طرف سے آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق '22 اگست 1948 کو الہ آباد (پرياگراج) میں پیدا ہونے والی شرما نے فارسی زبان و ادب میں ایم اے کیا ہے اور ان کے اس ناول میں بہار کے ایک ضلع کے مسلم خاندان کے ذریعہ صدیوں سے نشوونما پانے والی گنگا جمنی تہذیب کی دلگداز کہانی لکھی گئی ہے، جس میں' ظهور میاں' کے کردار کے ذریعے ہمارے ارد گرد کی زندگی اور چیلنجوں کو پیش کیا گیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی میں تواری کے علاوہ پروفیسر رام جی تواری، ممتا کالیا، پر فیسر راجندر گوتم، ارونا گپتا اور مسٹر سریش رتوپرنا شامل ہیں۔