ETV Bharat / state

UP Polls 2022: آئین کی بقا کے لیے حق رائے دہی کا استعمال کرنا بے ضروری، معمر ووٹر

گیارہ اضلاع کی 58 سیٹوں پر پرامن طریقے سے پولنگ کا آغاز صبح 7 بجے سے ہوگیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک عمر رسیدہ ووٹر نے کہا کہ 'وہ آئین کی بقا کے لیے ووٹ کرنے پہنچے ہیں۔ آئین کی بقا اور حفاظت کے لیے ووٹ کرنا سب سے اہم ہے۔' Voting For First Phase Under Way in 58 Seats in Western UP

آئین کی بقاء کے لیے حق رائے دہی کا استعمال کرنا بے ضروری: بزرگ ووٹر
author img

By

Published : Feb 10, 2022, 10:46 AM IST

الیکشن کمیشن نے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن پولنگ کے انعقاد کے لیے بھرپور تیاریوں کے درمیان وسیع حفاظتی انتظامات کے سائے میں پولنگ شروع ہونے کی اطلاع دی ہے۔

کمیشن نے شاملی، مظفر نگر، میرٹھ، باغپت، غازی آباد، ہاپوڑ، گوتم بدھ نگر، بلند شہر، علی گڑھ، متھرا اور ہاتھرس اضلاع کی 58 نشستوں کے 10،833 پولنگ مراکز کے 25,880 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کے آغاز کے بارے میں اطلاع دی ہے۔

اس مرحلے میں 11 اضلاع کے 2.28 کروڑ ووٹرز 73 خواتین امیدواروں سمیت 623 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ Voting For First Phase Under Way in 58 Seats in Western UP

موصولہ اطلاعات کے مطابق پولنگ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد تک صرف چند ووٹرز پولنگ سٹیشن پر پہنچے۔ سرد صبح پولنگ شروع ہونے پر ووٹرز سورج کے اوپر آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

کووڈ پروٹوکول کے تحت ووٹروں کو صرف ماسک پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز پر سینیٹائزر اور تھرمل اسکیننگ سمیت دیگر انتظامات بھی کیے ہیں۔

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایک بزرگ ووٹر نے کہا کہ' وہ آئین کی بقاء کے لیے ووٹ کرنے پہنچے ہیں، آئین کی بقا اور حفاظت کے لیے ووٹ کرنا سب سے اہم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ' نوجوان طبقہ اس بات سے غافل ہے کہ انہیں یہ آزادی کس قربانی کے نتیجے میں ملی ہے۔

حالانکہ موسم سرد ہونے کی وجہ سے ووٹرس کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے، لیکن جیسے جیسے دن چڑھے گا ویسے ہی ووٹنگ کے فیصد میں بھی اضافہ کی امید ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.