ETV Bharat / state

DJs noise in Noida: نوئیڈا کمیونٹی ہال میں گانے بجانے اور شراب نوشی کے خلاف آواز بلند

نوئیڈا سیکٹر 55 کے ریڈیسن ہوٹل میں تقریبات کے دوران تیز آواز میں گانے بجنے سے DJs noise in Noida عوام کافی پریشان ہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ تقریب کے دوران گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ خوف وہراس کے ساتھ ساتھ بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہوتی ہے۔ عمر رسیدہ افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میوزک سے گھروں کے شیشے ہلنے لگتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پر فوری کارروائی ہو۔

نوئیڈا کمیونٹی ہال میں گانے بجانے اور شراب نوشی کے خلاف آواز بلند

author img

By

Published : Dec 4, 2021, 10:27 PM IST

اتر پردیش کے نوئیڈا سیکٹر Noida sector 55 کے رہائشی سیما سنہا اور کلدیپ شرما کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی سنٹرز کی بکنگ کے ذریعے کمرشلائزیشن اور رہائشیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ گورنمنٹ ریسورس کمیونٹی سنٹر کا غلط استعمال، ناپسندیدہ افراد کی بکنگ اور باراتیوں کی طرف سے قواعد کی خلاف ورزی، جیسے زور سے گانا بجانا، پٹاخے پھوڑنا، بندوقیں چلانا، گھروں کے سامنے پارکنگ اور کھلے میں شراب پینا، فحش انداز میں رقص کرنا، گھر کے ارد گرد رفع حاجت جیسی پریشانیوں اور تکلیف دہ عوامل سے آگاہ کیا۔

ساتھ ہی نوئیڈا سیکٹر 55 کے ریڈیسن ہوٹل میں تقریبات کے دوران تیز آواز میں گانے کا بھی ذکر کیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ تقریب کے دوران ڈی جے کی تیز آواز DJs noise in Noida سے باہر نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ خوف وہراس کے ساتھ ساتھ بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہوتی ہے، بزرگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میوزک سے گھروں کے شیشے ہلنے لگتے ہیں، ان تمام مشکلات سے عوام کو آگاہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:14th Global Film Festival Noida: نوئیڈا میں گلوبل فلم فیسٹول میں فنکاروں نے رنگ بکھیرا

نوئیڈا سیکٹر 55 کے رہاشیوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پر فوری ایکشن لے اور تمام پرانی بکنگ چیک کر کے قواعد پر عمل کرنے کا حکم دیں۔

پریس کانفرنس میں سیما سنہا، کلدیپ شرما، مکتا گوئل، ودیا راوت، اوما اگروال، ریتو اگروال، وجے سنگھ پون سنگھ، پروفیسر آریہ، کیپٹن مہرا اور بی پی چوہان و دیگر موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.