ETV Bharat / state

وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ میں ویویکانند کی یادیں کھنڈرات میں تبدیل - کابینہ وزیر رویندر جائسوال

12 جنوری کو سوامی ویویکانند کی یوم پیدائش منائی جاتی ہے، اسی مناسبت سے 12 جنوری کو قومی سطح پر یوم نوجوان بھی منایا جاتا ہے اور سوامی ویویکانند کے پیغامات کو پوری دنیا میں عام کرنے کا عزم کیا جاتا ہے۔

Vivekananda's memories turn to ruins in PM's constituency
وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ میں ویویکانند کی یادیں کھنڈرات میں تبدیل
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 5:42 PM IST

دائیں بازو کی سیاسی جماعت بی جے پی نے اپنی سیاسی مہم میں متعدد بار آنجہانی سوامی ویویکانند کا ذکر کیا ہے اور ان سے وابستہ نشانیوں کو محفوظ کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ لیکن وزیراعظم نریندرمودی کے پالیمانی حلقہ بنارس کے اردلی بازار سے متصل گوپال ولا میں واقع ایک عمارت ہے جو کھنڈرات میں تبدیل ہے، کہا جاتا ہے کہ سوامی ویویکانند کی یادیں اس عمارت سے جڑی ہوئی ہیں۔

وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ میں ویویکانند کی یادیں کھنڈرات میں تبدیل

سوامی ویویکانند نے بنارس کے گوپال ولا میں تقریبا ڈیڑھ ماہ قیام کیا تھا تبھی سے بنارس کی عوام گوپال ولا سے عقیدت رکھتی ہے، لیکن حکومت اور انتظامیہ کی عدم توجہی کہ وجہ سے یہ عمارت انتہائی خستہ حال ہے جو کھنڈرات میں تبدیل ہونے کے بعد جواریوں اور شرابیوں کا اڈہ بن گئی ہے۔ اس کے علاوہ خنزیر و دیگر مویشیوں کی پناہ گاہ بھی یہ عمارت ہے۔

Vivekananda's memories turn to ruins in PM's constituency
وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ میں ویویکانند کی یادیں کھنڈرات میں تبدیل

سماجی کارکن ایڈوکیٹ نتیا نند نے بتایا کہ بار بار وزیراعظم، وزیر اعلی و دیگر حکام کو اس عمارت کے تحفظ و تجدید کے لیے مکتوب روانہ کئے گئے لیکن سبھی نظر انداز کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: سوامی وویکانند کی شخصیت و خدمات پر خصوصی رپورٹ

انہوں نے کہا کہ کنیا کماری میں جب سوامی ویویکانند نے ایک دن قیام کیا تھا تو اس جگہ کو سیاحتی مقام بنا دیا گیا لیکن بنارس کی اس عمارت میں سوامی ویویکانند نے ڈیڑھ ماہ قیام کیا تھا یہاں پر بیٹھ کر متعدد خطوط لکھے تھے اس کے باوجود حکومت نظر انداز کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اس مقام پر بی جے پی کے رہنما مرلی منوہر جوشی اور سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خاں سمیت متعدد رہنماؤں نے اس کا جائزہ لیا ہے۔ اس سے متصل زمین پر بی جے پی کے موجودہ کابینہ وزیر رویندر جائسوال نے پولیس اسٹیشن کی تعمیر کی تجویز پیش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.