ETV Bharat / state

مسجد میں نماز پر پابندی کے معاملے میں جمعیت علمائے ہند کا دورہ - مسجد میں نماز پرعائید کی گئی پابندی

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل واقع مسجد میں نماز پر عائد کی گئی پابندی کے معاملے میں منگل کو جمعیت علمائے ہند کے ایک وفد نے ضلع کا دورہ کیا۔ جمعیت علمائے ہند کے ریاستی کارگزار سکریٹری مولانا قدوس احمد کی قیادت میں اس وفد نے سب سے پہلے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے ملاقات کی اس کے بعد موقع کا بھی معائنہ کیا۔ دونوں جگہ کے دورے کے بعد وفد نے مذاکرات کو مثبت بتایا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مسجد میں جلد ہی نماز کا سلسلہ شروع ہوگا۔

مسجد میں نماز پر پابندی کے معاملے میں جمعیت علمائے ہند کا دورہ

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 4:22 PM IST

مولانا قدوس احمد نے بتایا کہ ڈی ایم کے ساتھ گفتگو کافی مثبت رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ان سے کافی امیدیں ہیں، لیکن اس کے باوجود کچھ خدشات ہیں۔ کیونکہ رام سنیہی گھاٹ کے ایس ڈی ایم نے ان سے دستاویز کا مطالبہ کیا۔

مسجد میں نماز پر پابندی کے معاملے میں جمعیت علمائے ہند کا دورہ

انہوں نے جواب میں کہا کہ اس مسجد میں طویل وقفے سے نماز ہو رہی ہے، یہی اس کا دستاویز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایس ڈی ایم سے اس مسئلے کا حل نکالنے کو کہا ہے۔ ان کے مطابق ایس ڈی ایم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اب اور لوگوں کی گرفتاری نہیں کی جائے گی اور مقدمات کی دفعات بھی کم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مسجد ابھی برقرار ہے اور حالات کاجائزہ لینے کے بعد نماز بھی پڑھائی جائے۔

وہیں جمعیت علمائے ہند کے دورے کے پیش نظر تحصیل کے آس پاس حفاظت کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے۔ راستے کے دونوں جانب بیریکیٹنگ تھی اور عام آدمیوں کو اندر آنے نہیں دیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے احاطے میں واقع مسجد غریب نواز کے متولی کو تقریباً ایک ہفتے قبل نوٹس بھیج کر ہائی کورٹ کا حوالہ دیکر اسے ہٹانے کو کہا گیا تھا۔

اس کے کچھ روز بعد ہی مسجد میں نماز پر پابندی عائید کر دی گئی تھی اور مسجد کے چاروں جانب بیری کیڈنگ لگا کر مسجد کے راستے پر دیوار کھڑی کر دی گئی تھی۔ گزشتہ جمعہ کو مسجد کو منہدم کرانے کی افواہ میں تحصیل پر پتھربازی بھی ہوئی تھی، جس میں سکیورٹی فورسیز کو بھیڑ پر قابو پانے کے لئے آنسو گیس کے گولے بھی داغنے پڑے تھے، جس کے بعد حالات پر قابو پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: فرقہ وارانہ کشیدگی کے معاملہ میں اب تک 22 افراد گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.