ETV Bharat / state

کانپورمیں تشدد،ایک شخص ہلاک متعدد زخمی - اترپردیش کی خبریں

اترپردیش کے ضلع کانپور میں پانی کے پاؤچ سے نکلی چھیںٹ فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ بنی۔ اس تشدد میں کئی لوگ زخمی ہوئے۔ جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔

کانپورمیں تشدد،ایک شخص ہلاک متعدد زخمی
کانپورمیں تشدد،ایک شخص ہلاک متعدد زخمی
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 5:27 AM IST

اترپردیش کے کانپور کے چکیری علاقے کے واجد پور میں زمین پر پڑے پانی کے پاؤچ پر پیر پڑ جانے سے پانی کی نکلی چھیںٹ تشدد کی وجہ بن گئی۔ اس کو لیکر دو افراد میں پہلے بحث ہوئی پھر دیکھتے ہی دیکھتے دو فرقے کے لوگ آمنے سامنے آ گئے اور دونوں میں جم کر پتھر چلنے لگے جس کی وجہ سے کئی لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ انہیں زخمیوں میں سے ایک پینٹو نام کے شخص کی دوران علاج موت ہوگئی۔

کانپورمیں تشدد،ایک شخص ہلاک متعدد زخمی

اس واقعے کے بعدعلاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔تاہم علاقے میں بھاری پولیس فورس تعینات کیے جانے کے بعد سے حالات قابو میں ہے۔ اس تشدد میں ملوث تمام لوگوں کے بارے میں پولیس تحقیق کر رہی ہے۔ اور انہیں گرفتار کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بستی: پولیس نے بیٹی کے قاتل باپ کو گرفتار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.